اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

خواجہ سعدرفیق کے بعد ایک اور ن لیگی رہنما کے خلاف نیب نے تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ کر لیا

datetime 8  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی/آئن لائن)قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے یوتھ فیسٹیول کیس میں عدم شواہد کی بنیاد پر رانا مشہود کے خلاف تفتیش بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق رانا مشہود احمد خان خلاف سپورٹس بورڈ کیس میں انویسٹی گیشن کی تفصیلات چیئرمین نیب کو ارسال کر دی گئیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر وائس چیئرمین سٹیرنگ کمیٹی اور چیئرمین آرگنائزنگ باڈی تعینات رہے۔

2013-14 کے یوتھ فیسٹیول میں رانا مشہود صوبائی وزیر سپورٹس اور یوتھ افیئرز تھے۔نیب لاہور کو رانا مشہود کے خلاف سپورٹس فیسٹیول میں بے ضابطگی کے ثبوت نہیں مل سکے۔ ذرائع کے مطابق رانا مشہود کے علاوہ سابق ڈی جی سپورٹس سمیت دیگر پر بے ضابطگی کا کیس چلایا جائے گا۔‎ واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو نے مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف لوکو موٹیو انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس حوالے سے تفصیلات میں نیب ذرائع کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ڈی جی نیب لاہور کی جانب سے تفتیشی ٹیم کی انکوائری بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے ، جس کی رپورٹ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو بھجوا دی گئی ہے ، چیئرمین نیب انکوائری بند کرنے کی حتمی منظوری دیں گے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد سمیت دیگر پر ان کے دور وزارت میں ریلوے کے لیے مہنگے داموں لوکو موٹیو خریدنے کے الزامات تھے۔ دوسری جانب خواجہ سعد رفیق کے خلاف احتساب عدالت نے پیراگون ہائوسنگ سٹی ریفرنس میں مزید دو گواہوں اسلم گجر اور محمد سلیم کو طلب کرلیا ،دوران سماعت خواجہ سعد رفیق کے وکیل اور نیب پراسیکیوٹر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی بعد ازاں امجد پرویز نے نیب پراسیکیوٹر سے معذرت کی، احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے پیراگون ہائوسنگ سٹی ریفرنس کی سماعت شروع کی تو خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق عدالت میں پیش ہوئے جبکہ خواجہ برادران کے وکیل اشتر اوصاف اور امجد پرویز ایڈووکیٹ نے گواہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے اقصی جبیں پر جرح کی۔نیب کی گواہ اقصی جبیں نے کہا کہ میں 2014 سے ایل ڈی اے میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کررہی ہوں، ایل ڈی اے میں بطور سی ایم بی میں کام کررہی ہوں، خواجہ سعد رفیق کے وکیل کے سوال پر نیب گواہ نے بتایا کہ نیب کے تفتیشی افسر کو پیراگون سوسائٹی کا جو ریکارڈ دیا گیا وہ تصدیق شدہ ہے اور اس میں خواجہ سعد رفیق کا نام نہیں جب کہ نیب کے تفتیشی افسر کا لیٹر ریکارڈ کے ساتھ لف کیا ہے۔عدالت نے لیٹر کی کاپی خواجہ برادران کے وکلا کو فراہم کرنے کا حکم دیا جبکہ وکیل کے استفسار پر گواہ نے بیان دیا کہ نیب لاہور نے 2017 کو لیٹر ایل ڈی اے کو لکھا جس میں غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ مانگا تھا۔

نیب حکام کو باقاعدہ ریکارڈ فراہم کیا گیا مگر نیب کے تفتیشی کو نہیں دیا گیا۔گواہ نے بیان دیا کہ غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹی میں پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی کا نام نہیں تھا۔دوران سماعت خواجہ سعد رفیق کے وکیل اور نیب پراسیکیوٹر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی بعد ازاں امجد پرویز نے نیب پراسیکیوٹر سے معذرت کی، خواجہ سلمان رفیق کے وکیل اشتر اوصاف نے گواہ اقصی جبیں پر جرح کی جس پر گواہ نے بتایا کہ نیب یا عدالت کو جو ریکارڈ دیا اور میرے پاس موجود پیراگون سوسائٹی کے ریکارڈ میں خواجہ سلمان رفیق کا نام نہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…