اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آئند 24گھنٹوں کےد وران ملک کے بیشتر علاقوں میں برف باری اور بارشیں متوقع ہیں ، محکمہ موسمیات نے تازہ پیش گوئی کر دی ۔آج پیر کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد /جزوی ابر آلود رہے گا۔
جبکہ پیر کو اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک/جزوی ابر آلود رہے گا اور بروزمنگل اسلام آباد میں موسم سرد / مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی خیبر پختونخوا ، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش /پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سردرہا۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت : لہہ منفی 10،استور، گوپس منفی07،اسکردو، اننت ناگ منفی06 اوربگروٹ میں منفی 04ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔