منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

اگر آپ خود کو فٹ نہیں رکھیں گے تو آپ کی شوبز میں کوئی جگہ نہیں، صبا قمرنے سمارٹ رہنے کا فارمولا بتا دیا

datetime 8  فروری‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ و ماڈل صبا قمر نے کہا ہے کہ خود کو سمارٹ رکھنے کیلئے روزانہ جم جاتی ہوں اور واک کرتی ہوں ،اگر شوبزمیں کامیابی حاصل کرنی ہے تو اس کے لئے خود کو فٹ رکھنانا گزیر ہے ۔ایک انٹرویو میں صبا قمر نے کہا کہ میں روزانہ جم جاتی ہوں اورپروفیشنل ٹرینر کی زیر نگرانی دو گھنٹے تک مختلف

ایکسرسائزز کرتی ہوں ، روزانہ کی واک کرنا بھی میرامعمول ہے جس سے آپ جسمانی تندرستی کے ساتھ ذہنی طو رپر بھی تروتازہ رہتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اگر آپ خود کو فٹ نہیںرکھیںگے تو آپ کی شوبزمیں کوئی جگہ نہیں ۔دوسری جانب نامور اداکارہ زارا اکبرنے کہا ہے کہ شوبزکی دنیا حاسدین اور منافقوںکا گڑھ ہے،جولوگ منہ پر آپ کی تعریفوں کے پل باندھ رہے ہوتے ہیں آ پ کے جانے کے بعد وہی لوگ آپ کی برائیاں اور سازشیں شروع کر دیتے ہیں ،اداکارائوں کو اپنے عروج میں اس سے الگ ہوجانا چاہیے ۔ ایک انٹر ویو میں زارا اکبرنے کہا کہ یہ درست ہے کہ شوبزمیں چڑھتے سورج کی پوجا کی جاتی ہے،عروج ہوتا ہے تواپنے پرائے سب آنکھوں پر بٹھاتے ہیں لیکن زوال آتاہے تویہی لوگ ایسا رویہ رکھتے ہیں جیسے کوئی جان پہچان نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے عروج کے دنوںمیں تھیٹرکو خیر باد کہہ کر لندن میںقیام کر لیا ہے ۔ فنکاروں کویہ بھی نصیحت ہے کہ اپنے بڑھاپے کے لئے کچھ نہ کچھ وسائل ضرور جمع کر لیں بعد میں کوئی پوچھتا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ میری آنے والی لوسٹوری فلم ’’ دیوانہ ‘‘ میرے پرستاروں کو ضرور پسند آئے گی ۔اس فلم میں ماڈل و اداکار عدنان خان نے مرکزی کردار نبھایا ہے اور اس فلم کے ہدایتکار شفیق الرحمان قمر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…