جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکی صدر جوزف بائیڈن کا ایران پرعائد پابندیوں کے حوالے سے انتہائی اہم اعلان

datetime 7  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )امریکی صدر جوبائیڈن نے ایران پر عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے سے انکار کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے پابندیاں ختم نہیں کریں گے،

ایران پر پابندیاں عائد رہیں گی۔نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ ایران پہلے ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے یورینیم افزودگی روکے، واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکا سے 21 فروری تک پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے پابندیاں ختم کرنے تک ایران جوہری معاہدے پر دوبارہ عمل نہیں کرے گا۔ دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے پابندیاں ختم کرنے تک ایران جوہری معاہدے پر دوبارہ عمل نہیں کریگا۔ ایران کے ائیرفورس کمانڈرز سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھاکہ ایران کی جوہری معاہدیکی پاسداری پر واپسی امریکی پابندیوں کے خاتمے سے ہی ممکن ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ امریکا کو لفظی نہیں عملی لحاظ سیایران پرعائد پابندیاں مکمل ختم کرنا ہوں گی۔خیال رہے کہ گذشتہ دنوں ایرانی وزیرخارجہ نے کہا تھا کہ امریکاجوہری معاہدے میں واپس آئے تو ایران فوری ردِعمل دے گا۔اس بیان پر امریکا کا کہنا تھا کہ جوہری ڈیل بحال کرنے سے متعلق ایران کی تجویز قبول کرنا قبل ازوقت ہوگا۔ترجمان محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ ایران جوہری معاہدیکی تعمیل پر واپس آیا تو امریکا بھی ایسا ہی کریگا۔‎



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…