بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

سابق گورنر محمد زبیر کی فیملی کو ویکسین لگانے پر حکومت نے ہیلتھ آفیسر کو معطل کر دیا

datetime 7  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آئن لائن)سابق گورنر سندھ محمد زبیر کی فیملی کو کورونا ویکسین لگادی گئی جب کہ ضوابط کی خلاف ورزی پر ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر انیلہ قریشی کو معطل کر دیا گیا۔سابق گورنر سندھ و ترجمان نواز شریف محمد زبیر کے اہل خانہ کو ضوابط کے برخلاف کورونا ویکسین لگائے جانے پر سندھ حکومت نے ایکشن لے لیا۔سوشل میڈیا پر ویکسین لگوانے کی

تصاویر سامنے آنے پر سندھ حکومت نے فوری طور پر ڈی ڈی ہیلتھ شرقی ڈاکٹر انیلہ قریشی کو ایس او پی کی خلاف ورزی پر معطل کر دیا۔ڈاکٹر انیلہ قریشی کو محکمہ صحت رپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے ۔ اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر کی فیملی کی کورونا ویکسین لگوانے کی تصاویر شیئر کر دیں، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ مافیا جس نے کورونا پر سب سے زیادہ سیاست کی آج بھی انہیں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز سے زیادہ اشرافیہ کی فکر ہے، فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز سے پہلے وفاق کی طرف سے دی جانے والی ویکسین کیا سیاسی خاندانوں کی فیملیوں کو لائی جا رہی ہے؟ پھر مراد علی شاہ کہتے ہیں ہم کسی کو جواب نہیں، شرمناک۔ معاملہ سامنے آنے پر سندھ حکومت نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع شرقی کراچی ڈاکٹر انیلہ قریشی کو معطل کردیا ہے۔سندھ بھر میں کورونا ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کے چوتھے روز سات ہزار سے زائد ورکرز کو ویکسین لگائی گئی، مجموعی طور پر چار دن میں پندرہ ہزار سے زائد ورکرز کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق خالق دینا ہال میں 912 اور جناح ہسپتال میں 329 ورکرز کو ویکیسن لگائی گئی۔ ضلع شرقی کے ڈاؤ ہسپتال میں 727 ورکرز کو ویکیسن لگائی گئی۔ ‎دوسری جانب ضلع غربی کے قطر ہسپتال میں 1608ورکرز کو ویکسین لگی۔ ضلع وسطی کے سندھ گورنمنٹ چلڈرن ہسپتال میں 258 ورکرز کو لگائی گئی۔لیاقت آباد ہسپتال میں 431 اور نیوکراچی ہسپتال میں 310ورکرز کو ویکسین لگی۔ ضلع کورنگی میں سندھ گورنمنٹ ہسپتال کورنگی 5 میں 743ورکرز کو ویکسین لگائی گئی۔ ضلع ملیر میں 813ورکرز کو ویکسین لگائی گئی۔ آغاخان ہسپتال میں ایک بھی ویکسین نہیں لگائی گئی۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…