بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مفتی حافظ ثنا اللہ مدنی وفات پا گئے

datetime 7  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی) ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مفتی حافظ ثنا اللہ مدنی وفات پا گئے۔ شیخ الحدیث مفتی حافظ ثنا اللہ مدنی کی عمر 80 برس تھی، مولانا مدنی حافظ عبداللہ محدث روپڑی کے ابتدائی شاگرد تھے۔ مولانا مختلف عوارض میں مبتلا تھے۔سینیٹر علامہ ساجد میر، سینیٹر حافظ عبدالکریم، حافظ ابتسام الہی ظہیر، چوہدری کاشف نواز رندھاوا

ودیگر نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ مولانا کی وفات سے دینی حلقے ایک جید عالم دین سے محروم ہو گئے۔مولانا مدنی کی نماز جنازہ جامعہ رحمانیہ ماڈل ٹاؤن لاہور کے پارک میں عصر کے بعد ادا کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاریؒ کے آخری فرزند ممتاز عالم دین اور قائد مجلس احرار اسلام پاکستان مولانا سید عطاء المہیمن شاہ بخاری بھی 77 سال کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے جن کی نماز جنازہ بھی آج دن کو ادا کر دی گئی ہے، انہوں نے اپنی ساری زندگی عقیدہ ختم نبوتؐ، تحفظ ناموسِ صحابہؓ اور اسلام کی سربلندی کے لئے وقف رکھی۔ سید عطاء المہیمن شاہ بخاری جرأت مندی اور بہادری میں اپنی مثال تھے، سید عطاء المہیمن شاہ بخاری اسلاف کی نشانی سمجھے جاتے تھے اور ان کے دنیا بھر میں لاکھوں چاہنے والے ہیں، سید عطاء المہیمن شاہ بخاری نے اپنی 77 سالہ زندگی اتنی سادگی میں بسر کی کہ آج کے اس ترقی یافتہ دور میں ایسی زندگی گزارنے کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا۔مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ ابن امیر شریعت سید عطاء المہیمن بخاری طویل علالت کے بعدانتقال فرما گئے ہیں۔مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے تمام احرار رہنماؤں اور کارکنوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ

حضرت پیر جی سید عطاء المہیمن بخاری نے پوری زندگی دین متین کی خدمت اور تحفظ ختم نبوت کے محاذ پر کام کیا اور پوری زندگی زہد اور تقویٰ میں گزاری انہوں نے کہا کہ حضرت پیر جی امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے آخری فرزند تھے۔ حضرت کا دنیا سے چلا جانا امت مسلمہ کے لیے سانحہ عظیم ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…