جمعہ‬‮ ، 05 دسمبر‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی نے منی این آر اوز لے لیے ،(ن)لیگ ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کی جماعت رہی ،اعجا زالحق نے پی ڈی ایم سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا

datetime 7  فروری‬‮  2021 |

ہارون آباد (این این آئی)سربراہ سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق نے کہاہے کہ موجودہ حکومت ڈھائی سال میں عوام کو ریلیف نہیں دے سکی آئے روز تیل کی بڑھتی قیمتیں اور آشیائے خورونوش نے جینا محال کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر و سربراہ ضیاء لیگ نے

جناح  پریس کلب سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ سمجھ سے باہر ہے انہوں نے بس اپنا غصہ نکالا ہے براڈ شیٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اب مذید کچھ نہیں نکالا جاسکتا رقم لینے والے اور اکائونٹ واضح ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ ایک نیب چیئرمین معاہدہ کرتا ہے اور دوسرا چیئرمین اس کو منسوخ کرتا ہیے پی ڈی ایم کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ وہ نظریاتی اتحاد نہیں کبھی بھی برقرار نہیں رہے گا پیپلز پارٹی نے متعدد منی این آر اوز لے لیے ہیں مارچ تک وہ مکمل مقاصد حاصل کر لیں گے۔ انہوں نے حکومت کی جہاں اچھے کاموں کی تعریف کی وہاں آڑے ہاتھوں بھی لیتے ہوئے کہا کہ حکومت ڈھائی سال میں عوام کو ریلیف نہ دے سکی ہے مسلسل وعدہ خلافی کی گئی ہے ۔جبکہ (ن) لیگ کے حوالہ سے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ  اسٹیبلشمنٹ کی جماعت رہی ہے۔



کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…