منگل‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2025 

صدارتی آرڈیننس جاری کرنا سپریم کورٹ کی توہین ن لیگ نے وزیر اعظم عمران خان پر سنگین الزام لگا دیا

datetime 7  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارووال(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی نے آئین پر ایک اور بدترین حملہ کیا ہے، ملک کو انتظامی انتشار کے بعد آئینی انارکی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے،صدارتی آرڈیننس جاری کرنا سپریم کورٹ کی توہین ہے،ملک میں ہر شعبے کو تباہ کر دیا گیاہے ،آئین رہا نہ قانون ،(ن) لیگ کے ہوتے کوئی آئین کیساتھ کھلواڑ نہیں کر سکتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی حکومت نے آئین پر ایک اور بدترین حملہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو انتظامی انتشار کے بعد آئینی انارکی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، سینٹ اوپن الیکشن کے حوالے سے صدارتی آرڈیننس پاکستان کے آئین اور سپریم کورٹ کی آزادی پر حملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اس غیر آئینی اقدام کو درست قرار دیا گیا توکل کو ایک صدارتی آرڈیننس کے ذریعے 18ویں ترمیم کو بھی رول بیک کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 58ٹو بی کے بحال کرنے کا بھی آرڈیننس جاری ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے جب کو ئی کیس سپریم کورٹ میں ہو نہ اس پر بیان بازی نہ اس کا سٹیٹس کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب حکومت نے سپریم کورٹ ریفرنس بھیجا ہوا تھاتوآرڈیننس کے ذریعے اس صورتحال کو تبدیل کرنے کی کوشش سپریم کو رٹ کو ڈکٹیشن دینے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سپریم کورٹ کی توہین ہے،سپریم کورٹ کو حکومتی آرڈینس واپس کر دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر شعبے کو تباہ کر دیا گیا ملک میں نہ آئین اورنہ ہی قانون رہا، ملک میں صرف عمران نیازی کی انا اور نفرت کا راج ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بھی کہ چکی ہے کہ ملک کو منصوبہ بندی سے برباد کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ صدارتی آرڈیننس کا مقصد عمران نیازی کے دوستوں کو نوازنا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کو فرینڈز آف عمران خان کونوازنے کیلئے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت، سیاست اور سفارت سب تباہ وبرباد کر دی گئیں ۔انہوں نے کہا کہ یوم کشمیر جلسہ میں بھی عمران نیازی نے سیاست چمکانے کی کوشش کی،عمران خان نے کشمیر کا سودا کیا یا سرانڈر کیا قومی جرم کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائدین پرجھوٹے مقدمے بنائے گئے گرفتاریاں کی گئیں پرواہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ہوتے ہوئے کوئی آئین کے ساتھ کھلواڑ نہیں کر سکتا،اگر پاکستان میں آئین پاکستان کو میلی نگاہ سے دیکھا تو مسلم لیگ (ن) کا ہر کارکن اس جنگ کو پاکستان کے چپے چپے پر لڑے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…