بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

پسند کی 2 شادیاں،شوہر دونوں بیویوں کے ہاتھوں قتل بیگمات نے لاش گھر کے کمرے میں گڑا کھود کر دفنادی‎‎

datetime 7  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ننکانہ صاحب(این این آئی)سانگلہ ہل میں دل دہلا دینے والی واردات۔ 2بیویوں کے ہاتھوں خاوند قتل‘ ملزمان نے مقتول کی لاش گھر کے کمرے میں گڑا کھود کر دفن کردی ۔پولیس نے مقتول کی دونوں بیویوں کو گرفتار کر لیا بیویوں کے انکشاف پر پولیس نے کمرے سے کھودائی کر کے2ماہ بعد لاش برآمد کرلی۔تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ

کوٹلہ کلاں چک43کے رہائشی اکرم آرائیں کے 40سالہ بیٹے محمد افضل نے پسند کی 2شادیاں کروا رکھی تھیں کہ دونوں بیویوں نے دو ماہ قبل اپنے خاوند محمد افضل کو اپنے آشناؤں یاسر علی اور علی وغیرہ کی مدد سے دوماہ قبل گھر کے اندر ہی اسے رسیوں سے جکڑ کر قتل کردیا اور اس کی لاش کو گھر کے ایک کمرہ میں ہی گڑا کھود کر دفن کردیا اور فرار ہوگئے وقوعہ کے چند روز بعد مقتول کا بھائی صدام حسین جب اپنے کام سے گھر واپس آیا تو بھائی گھر میں موجود نہ تھا کہ مقتول کی دونوں بیگمات شمشادبیگم اور عابدہ بی بی سے فون پر رابطہ کیا تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کر کے موبائل فون بند کر دیے شک ہونے پر مقتول کے بھائی صدام حسین نے اپنے بھائی محمد افضل کے اغواء کا مقدمہ شمشاد بیگم ،عابدہ بی بی ،اور ان کے آشناؤںعلی اور یاسر علی وغیرہ کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کروادیا دو ماہ بعد پولیس نے مقتول کی دونوں بیویوں کو گرفتار کر لیا دوران تفتیش مقتول کی بیویوںکے انکشاف پر پولیس نے مقتول کے گھر کے ایک کمرے کی کھدائی کر کے لاش برآمد کر لی بعدازاں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مقتول کی بیگمات پہلے بھی مقدمہ قتل سمیت سنگین جرائم کے مقدمات میں جیل کاٹ چکی ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…