کراچی(آن لائن)کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون سیکٹر 7A میں چمپئن باڈی بلڈر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے، فاروق رفیق گذشتہ روز ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں سے مزاحمت کے دوران جاں بحق ہوئے،مرحوم باڈی بلڈر رفیق نے جاں بحق ہونے سے پہلے ایک ڈاکو کا سر بھی پھاڑ دیا تھا، فاروق رفیق کراچی چیمپئن سمیت مسٹر سینٹرل بھی رہ چکے ہیں۔