اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

لیگی رہنمائوں کو انگریزی سمجھ نہ آئی،پہلی پیشی پر ہی شہباز شریف کی بے گناہی کا ڈھنڈورا پیٹنا شروع کردیا،فیاض الحسن چوہان نے کھری کھری سنا ڈالیں

datetime 7  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی) صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ہر بار کی طرح اس بار بھی ن لیگی رہنماں کو انگریزی سمجھ نہ آئی، ڈیلی میل کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کی پہلی پیشی پر ہی ن لیگی ترجمانوں نے شہباز شریف کی بے گناہی کا ڈھنڈورا پیٹنا شروع کردیا۔صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ڈیلی میل کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کی پہلی پیشی پر فتح کے اعلان کرنے پر لیگی ترجمانوں کو اکیس توپوں کی سلامی ہے۔ ن لیگی

ترجمانوں نے ابتدائی مرحلے پر ہی شہباز شریف کی بے گناہی کا ڈھنڈورا پیٹنا شروع کر دیا۔ برطانوی جج کے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے سے منی لانڈرنگ کے داغ دھل نہیں جائیں گے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بہتر ہو گا آل شریف سمیت ساری ن لیگ اپنے دعوے کی حمایت میں ثبوت اکٹھے کرے،جیت کے کھوکھلے دعووں اور بیانات سے لندن تو کیا پاکستانی عوام بھی بے وقوف نہیں بنے گی،لیگی ترجمان ٹبر چوراں دا کی صفائیاں دینے میں مبالغہ آرائی سے گریز کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…