کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ جمعرات کی میٹنگ میں قوم کے اعتماد سے اہم فیصلے ہوئے ۔فروری میں مہنگائی مارچ کریں گے مارچ میں لانگ مارچ ہوگا ۔فیصلہ ہوچکا ہے مرحلہ وار آگے بڑھیں گے عوام کو نااہل حکمرانوں کے
ہاتھوں میں کھلونا نہیں بننے دیں گے ۔مارچ اپنا ہدف پورا کئے بغیر ختم نہیں ہوگا ۔اگر حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹایا جاسکتا ہے تو پیپلزپارٹی بتائے ۔شفاف الیکشن ہوں گے تو پیپلزپارٹی دوبارہ سندھ میں حکومت بناسکتی ہے ۔72سال میں جو کچھ ہوتا رہا بار بار ایسا نہیں ہونا چاہئے ۔عدم اعتمادکی تحریک کے معاملے پر اتفاق نہیں ہے ۔پاکستان کی تاریخ گواہ ہے جب تک غیبی مدد نہ ہوعدم اعتماد کی تحریک کامیاب نہیں ہوتی ۔شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چائے پینے کے لئے راولپنڈی کارخ کیوں نہیں کررہے کوئی سنجیدہ وزیرداخلہ ایسی بات نہیں کرسکتا ۔وہ بار بار کہتے ہیں میں گیٹ نمبر چار کی پیداوار ہوں لیکن اس کاکوئی جواب نہیں آتا ۔حکومت اداروں کواپنے تحفظ کیلئے استعمال کررہی ہے ۔اپنی نااہلی کو اداروں پر ڈالنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی ۔ہماری جدوجہد نظام کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف ہے ۔