لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )لاہور میں 20 سالہ لڑکی کو بے آبرو کر دیا گیا ۔ تفصیلات پولیس نے 2 نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جن میں میں احسان اور حسن شامل ہیں۔ متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا کہ گھر والوں کی غیر موجودگی میں محلے کے لڑکوں نے بے آبرو کر دیا ،
ملزمان کسی تیسرے شخص کی فون کال آنے پر فرار ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے ، جلد ملزمان گرفتار ہوں گے۔آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ متاثرہ لڑکی کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔دوسری جانب ڈجکوٹ میں 20 سالہ نوجوان کی جانب سے تعلقات قائم کرنے سے بار بار انکار کیے جانے پر خاتون نے ساتھیوں کیساتھ مل کر نوجوان کو جنسی صلاحیت سے محروم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈجکوٹ میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعے میں نوجوان کو اس کی جنسی صلاحیت سے محروم کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈجکوٹ میں 20 سالہ نوجوان کی جانب سے تعلقات قائم کرنے سے بار بار انکار کیے جانے پر خاتون نے ساتھیوں کیساتھ مل کر اسے جنسی صلاحیت سے محروم کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ نعمت ٹاون ڈجکوٹ سے تعلق رکھنے والی جمیلہ بی بی نامی خاتون کافی عرصے سے متاثرہ نوجوان کے پیچھے پڑی تھی۔ تاہم نوجوان مسلسل خاتون سے تعلقات قائم کرنے سے انکار کرتا رہا۔ اس صورتحال میں خاتون نے غصے میں آ کر پہلے نوجوان کو اغوا کیا اور پھر اپنے ساتھی کیساتھ مل کر نوجوان کا حساس عضو تیز دھار آلے سے کاٹ ڈالا۔بتایا گیا ہے کہ پولیس نے ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا۔