اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)بھارتی فلم نگری کے لیجنڈ اراکاردلیپ کمار کے آبائی گھر کے مالک حاجی لال محمد نے 80لاکھ روپے میں مکان فروخت کر نے سے انکار کردیا ہے مالک مکان نےجائیدار کی کم ازکم قیمت 25کروڑ روپے مانگ لی ہے۔خیبرپختونخوا حکومت نے مکان کی قیمت 80لاکھ 56ہزار روپے مقرر کی تھی ۔قومی موقر نامے کی رپورٹ کے مطابق دلیپ کمار کا
گھر منہدم ہوچکا ہے اوراس کی بیرونی دیواریں ہی باقی ہیں ۔راج کپور کی آبائی حویلی کے مالک نے بھی ڈیڑھ کروڑ روپے میں مکان فروخت کرنے سے انکار کردیا تھا ۔علی قادر نے تاریخی حویلی کی قیمت 2 ارب روپے مانگی تھی مالک جائیدار حاجی لال محمد کے داماد رئیس خان نےقومی اخبار جنگ سےگفتگو کے دوران بتایا کہ 2005میں انکے سسر نے ساڑھے 51لاکھ روپے میں مکان کی رجسٹری کر وائی تھی جس کی رجسٹری اورتمام ریکارڈ موجود ہے،انھوں نے کہا کہ رجسٹری کے وقت انکے سسر نے تمام قانونی تقاضے مکمل کرکے مکان اپنے نام منتقل کروایا تھا اور اس میں قیمت بھی درج ہے ۔انہوں نے کہا کہ 16سال بعد مکان کی قیمت 80لاکھ روپے مقررکرنا زیادتی ہےجس کا کوئی جواز نہیں کیونکہ پشاورشہر کے علاقے محلہ خداد کی جائیدار انتہائی مہنگی ہے ،انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر پشاور نے ابھی تک انہیں با قاعدہ طور پر بلوایا نہیں جب حکومت رابطہ کر ےگی تو انہیں اپنی ڈیمانڈ سے با ضابطہ طور پر آگاہ کردیں گے،جب ان سےسوال کیا گیا کہ چارمرلےزمین کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے تو انھوں نے کہا کہ حکومت نے بھی انتہائی کم قیمت مقرر کی ہے جب حکومت نے بلوایا تو پھر ہمارا وکیل ان سے بات چیت کرے گاصوبائی حکومت نے راج کپور اور دلیپ کمار کے مکانا ت کو خرید کر میوزیم بنانے کا فیصلہ کیا تھا ۔پشاور کی ضلعی حکومت نے دونوں گھروں کی خریداری کے لئے سیکشن فور نافذ کررکھا ہے ۔صوبائی حکومت نے دونوں مکانات خریدنے کےلئے دو کروڑ چالیس لاکھ روپے ڈپٹی کمشنر پشاور کو جاری کررکھے ہیںدلیپ کمار کے آبائی گھرکا سرئوےکرنے کے بعدحکومت نے اسکی قیمت 80لاکھ 56ہزار 699روپے مقر کی گئی،جس میں اراضی کی قیمت 72لاکھ 80ہزار 658روپے مقرر کی گئی تھی جبکہ سی اینڈ ڈبلیو نے مکان کے ڈھانچے کی قیمت کا تخمینہ 7لاکھ 76ہزار روپے لگایا تھا ، ۔دلیپ کمار کا گھر چارمرلے پر مشتمل ہے جو قصہ خوانی کی پشت پر محلہ خداداد میں واقع ہے ،
دلیپ کمار کی 1922میں ایک مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئے تھے ان کا اصل نام یو سف تھا۔دلیپ کمار 1935میں اپنے خاندان کے ساتھ ہندوستان منتقل ہوگئے تھے ۔قبل ازیں بھارتی فلموں کے سپر سٹار اداکار راج کپور کے گھر کے آبائی مالک میں گھر کی فروخت ڈیڑھ کروڑ میں کرنے سے انکار کر دیا،حکومت سے 2ارب روپے مانگ لیے ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے
پشاور میں بھارتی فلموں کے لیجنڈ اداکاروں راج کپور اور دلیپ کمار کے گھروں کو خریدنے کی منظوری دی تھی جبکہ گھروں کو خریدنے کے لیے 2 کروڑ 35 لاکھ روپے سےزائد کی رقم جاری کی ہے ۔ حکومت نے راج کپور کے مکان کی مجموعی قیمت ایک کروڑ 50 لاکھ 989 روپے مقرر کی ہے۔ تاہم اس حوالے سے راج کپور کے گھر کے آبائی مالک نے گھر کی فروخت ڈیڑھ کروڑ میں
فرورخت کرنے سے انکار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسے گھر کی قیمت دو ارب ادا کی جائے ۔ ڈھکی نعل بندی میں ڈیڑھ کروڑ میں نصف مرلہ زمین نہیں ملتی اور حکومت ہمیں 6 مرلے کے مکان کی ڈیڑھ کروڑ روپے قیمت دے رہی ہے، قدیم اورتاریخی گھر کے حوالے سے حکومتی رویہ مذاق ہے۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے پشاور میں بھارتی فلموں کے
لیجنڈ اداکاروں راج کپور اور دلیپ کمار کے گھروں کو خریدنے کی منظوری دیدی۔بھارتی لیجنڈ اداکاروں کے گھروں کو خریدنے کے لیے 2 کروڑ 35 لاکھ روپے سےزائد کی رقم جاری کردی گئی ہے۔ محکمہ آثارقدیمہ نے دلیپ کمار اور راج کپور کے گھروں کو قومی ورثہ قرار دیتے ہوئے اسے خریدنے کا فیصلہ کیا تھا۔وزیراعلیٰ محمود خان نے
لیجنڈ اداروں کے گھر خریدنے کے لیے دو کروڑ 35 لاکھ روپے کی منظوری دیدی ہے۔ راج کپور کے گھر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ اور دلیپ کمار کے گھر کی قیمت 80 لاکھ روپے لگائی گئی ہے۔ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد کے مطابق لیجنڈ اداکاروں کے گھروں کی خریداری کے بعد انھیں عجائب گھر بنایا جائے گا، وزیراعلی نے سمری کی منظوری دیدی ہے جلد ہی تعمیر شروع کریں گے۔