پیر‬‮ ، 30 مارچ‬‮ 2026 

وزراء اور مشیروں پر ذاتی رہائش گاہوں پر سائلین سے ملاقاتوں پر پابندی عائد

datetime 4  فروری‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے تمام وزرا اور مشیروں پر ذاتی رہائش گاہوں پر سائلین سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی ہے ۔ذرائع کے مطابق سید مراد علی شاہ کی جانب سے وزراء اور مشیروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے دفتروں میں بیٹھ کر عوام کے مسائل حل کریں ۔وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات کے بعد

جمعرات سے وزراء نے اپنے گھروں پر عوام سے ملاقاتیں ختم کردی ہیں ۔انہوںنے وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ کوئی بھی عوامی مسئلہ ہو وزرا اور مشیران دفتروں میں ملیں گے۔ نئے احکامات کے بعد متعدد وزرا نے سندھ سیکریٹریٹ پہنچ کر عوام کے مسائل سنے۔دوسری جانب سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے جمعرات کو وائے ایم سی اے گراو نڈ کا دورہ کیا کمشنر کراچی اور دیگر افسران بیرسٹر مرتضی وہاب کے ہمراہ تھے بیرسٹر مرتضی وہاب نے وائے ایم سی اے گراو نڈ میں سندھ حکومت کی جانب سے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا وائے ایم سی اے گراو نڈ میں ہاکی فیلڈ، واکنگ اور جاگنگ ٹریک بنائے جارہے ہیں بیرسٹر مرتضی وہاب نے اس موقع پر کہا کہ گراو نڈ میں مختلف پودے اور درخت بھی لگائے جارہے ہیں۔ میدان کو سرسبز بنایا جارہا ہے پودوں اور درختوں کی وجہ سے وائے ایم سی اے گراو نڈ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا سندھ حکومت شہر کے کسی مخصوص علاقے میں نہیں بلکہ بلا تفریق شہر بھر میں کام کررہی ہے تاکہ شہر کی مکمل رونقیں بحال کی جاسکیں اور شہری ان سہولتوں سے استفادہ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…