پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

اسد قیصر سے قومی اسمبلی نہیں چل رہی تو نوکری چھوڑ دے سپیکر کو عمران خان کے دبائو سے نکلنے کا مشورہ دیدیا گیا

datetime 4  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( آن لا ئن ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جہاں قانون کی حکمرانی ہو وہاں عدم اعتماد ہوتا ہے، یہاں عدم اعتماد کریں گے تو نیب والے اٹھا کر لے جائیں گے۔احتساب کا ادارہ خود احتساب کا شکار ہے، ایک تہائی کابینہ غیر ملکی شہریوں پر مشتمل ہے، ملک کے فیصلے

کرنے والے غیر ملکی ہیں، کوئی ملک بتا دیں جو غیر ملکیوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیتا ہو ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات شو آف ہینڈ سے ہوں، مگر قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن بھی شو آف ہینڈ سے ہوں، سپیکر سے قومی اسمبلی نہیں چل رہی تو نوکری چھوڑ دے، سپیکر قومی اسمبلی عمران خان کے دباؤ میں ہیں، سپیکر عمران خان کا دباؤ لینا چھوڑ دیں، جب تک آئین کے مطابق ملک نہیں چلائیں گے ملک نہیں چلے گا۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جہاں قانون کی حکمرانی ہو وہاں عدم اعتماد ہوتا ہے، یہاں عدم اعتماد کریں گے تو نیب والے اٹھا کر لے جائیں گے، اربوں مالیت کا گھر اور گاڑیاں رکھنے والے ایک پیسہ ٹیکس نہیں دیتے، چیئرمین نیب کو اب تک استعفیٰ دیکر گھر چلا جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے ہر فیصلے کی پابندی کی اور کریں گے، پی ڈی ایم کا 11 جماعتوں کا اتحاد ایک نقطے پر قائم ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…