اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

بیر کھانے کے یہ فوائد آپ جانتے ہیں کیا۔۔۔؟

datetime 4  فروری‬‮  2021 |

فیصل آباد(یواین پی)اس موسم میں جو پھل بازاروں میں عام دستیاب ہوتا ہے وہ ہے بیر، جو ہر سال کچھ ہفتوں کے لیے کھانے کو ملتا ہے۔عام طور پر اس کی زیادہ تر پیداوار جنوبی ایشیاء میں ہی ہوتی ہے اور اس کا منفرد کھٹا میٹھا ذائقہ اور مختلف رنگ ہوسکتے ہیں۔مگر کیا آپ کو

معلوم ہے کہ یہ پھل صحت کے لیے کتنا فائدہ مند ہے؟اگر نہیں تو جان لیں کہ یہ پھل صحت کو کس طرح بہتر بناتا ہے۔اچھی نیند میں مددگاربیر کو روایتی چینی ادویات میں نیند کے مسائل جیسے بے خوابی کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ پھل اور اس کا بیج فلیونوئڈز، صابونین اور پولی سیکرائیڈ سے بھرپور ہوتے ہیں، صابونین وہ جز ہے جو قدرتی نیند کے لیے مدد دیتا ہے، وہ پورے اعصابی نظام کو سکون پہنچا کر جلد سونے میں مدد دیتا ہے۔پرانی قبض سے نجات اگر آپ اکثر قبض کا شکار رہتے ہیں یا یوں کہہ لیں کہنہ یا دیرینہ قبض کا، تو بیر اس کا اچھا علاج ثابت ہوسکتا ہے۔ دیرینہ قبض ایسا مرض ہوتا ہے جس کے بارے میں لوگ بات کرنے سے ہچکچاتے ہیں اور اس سے معدے کی صحت بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ مٹھی بھر بیر اس مسئلے سے نجات دلانے میں مدد دے سکتے ہیں، جس کی وجہ ان میں اعلیٰ معیار کی فائبر کی موجودگی ہے جو ہاضمے اور آنتوں کی سرگرمیوں کو بہتر کرتی ہے۔ذہنی بے چینی دور کرے بیر

دماغ اور اعصابی نظام کو سکون پہنچانے والا پھل ہے، جبکہ ذہنی بے چینی میں بھی کمی لاتا ہے۔ اس کے اثرات ہارمونز کی سطح پر کام کرکے ذہن اور جسم کو سکون بخشتے ہیں۔وٹامن سی سے بھرپوراس پھل میں وٹامنز اور ایٹی آکسائیڈنٹس کا خزانہ ہے خصوصاً وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے،

جو جسم میں گردش کرنے والے فری ریڈیکلز کے خلاف مزاحمت کرتا ہے جبکہ جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط کرکے موسمی بیماریوں کو دور کرتا ہے۔ واضح رہے کہ ہمارا جسم وٹامن سی بنانے میں ناکام رہتا ہے اور غذائوں کے ذریعے ہی اسے حاصل کیا جاتا ہے۔بلڈ پریشر کے خلاف بھی

مفیدبیر میں نمک کی سطح کم جبکہ پوٹاشیم زیادہ ہوتا ہے اور یہ دونوں عناصر اس پھل کو بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ پوٹاشیم خون کی شریانوں کو سکون پہنچاتا ہے جس کے نتیجے میں خون کی روانی ہموار اور بلڈ پریشر مستحکم رہتا ہے۔ یہ بھی جان لیں کہ بلڈپریشر

کا بڑھنا امراض قلب، ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بڑھاتا ہے یعنی بیر ان جان لیوا امراض کا خطرہ کم کرتے ہیں۔خون کی گردش بہتر کرے ا ئرن اور فاسفورس کی موجودگی کے باعث بیر خون کی گردش کو ریگولیٹ کرنے میں مدد دیتا ہے، یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ آئرن کی کمی اینیمیا

یا خون کی کمی کے مرض کا باعث بنتی ہے جو کہ مسلز کی کمزوری، سر چکرانے، بدہضمی، سر کا ہلکا پن اور دماغی افعال کے مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔ہڈیوں کی صحت بہتر بنائے بیر کا استعمال ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ کیلشیئم، فاسفورس اور آئرن جیسے اجزاء ہڈیوں کی مضبوطی بہتر کرتے ہیں، ہڈیوں کی کمزوری کے شکار فرد اس پھل کو کھانا عادت بنائیں تو وہ بیماری کے اثرات کو ریورس کرسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…