لاہور (آن لائن) لاہورچڑیا گھر میں سفید ٹائیگر کے دو بچے دم توڑ گئے ۔ مادہ ٹائیگر کے ہاں تین ماہ قبل تین بچوں کی پیدائش ہوئی تھی ایک بچہ کمزورہونے کی وجہ سے پیدائش کے وقت ہی ہلاک ہو گیا تھا۔ دو بچوں کو نرسری میں رکھا گیا تھااو روہ صحتمندبھی ہوگئے تھے تاہم تین ماہ بعددوسرے دو بچے بھی دم توڑ گئے ۔