اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )تھانہ لوہی بھیر کے تجارتی مرکز پی ڈبلیو روڈ پرمنگل کوہوائی فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا،عینی شاہدوں کے مطابق نیوی کے سابق کمانڈر سعید بھٹی کافی دیر تک تجارتی مرکز میں ہوائی فائرنگ کرتے رہے ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کوقابو میں کرلیا اور اسلحہ بھی
قبضے میں لے لیا۔ قومی موقر نامے کی رپورٹ کے مطابق حکام کے مطابق لین دین کےتنازعہ میں لڑائی جھگڑے کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا،نیول کمانڈر کو تاجروں نے تشدد کانشانہ بنایا جس کے بعد سعید بھٹی نے ہوائی فائرنگ کی، ایس ایچ او کا کہناتھا کہ سابق نیول کمانڈر ذہنی طور پر اپ سیٹ تھے۔