پیر‬‮ ، 30 مارچ‬‮ 2026 

سینٹ انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا اہم اعلان

datetime 3  فروری‬‮  2021 |

کوئٹہ (آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنی آئینی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے سینیٹ انتخابات 2021کیلئے انتخابی پروگرام کا اعلان 11فروری 2021کو جاری کرے گا اس ضمن میں تمام متوقع امیدواروں کی سہولت کے پیش نظر کاغذات نامزدگی کی فراہمی کا آغا زجمعرات سے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ

اور تمام صوبائی دفاتر سے کردیا جائے گا لہٰذا صوبہ بلوچستان کی 12سینیٹ کی نشست کے کاغذات نامزدگی صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر واقع برگنزا ویلازسٹریٹ نمبر 1نزد زرغون روڈ کوئٹہ سے دفتری اوقات کار میں 9سے 5بجے تک وصول کئے جاسکتے ہیں تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو یاد دہانی کرائی جاتی ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت پارٹی ٹکٹ منسلک کردیں تاہم آزاد حیثیت سے حصہ لینے والے امیدواران پارٹی ٹکٹ منسلک کرنے سے مبرا ہے مزید برآں امیدواران کو اس کی یاد دہانی کرائی جاتی ہے کہ وہ اپنے انتخابی اخراجات کرنے کے حوالے سے کسی بھی شیڈول بینک کی کسی بھی ب رانچ میں اس مقصد کیلئے مخصوص اکاؤنٹ کا اجراء کروالیں کیونکہ اس کا اکاؤنٹ نمبر نامزدگی میں درج کرنا ضروری ہے لہٰذا اس حوالے سے بھی پہلے سے تیار ی کرلی جائے قانون کے مطابق امیدوار کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے انتخابی اخراجات اس مخصوص بینک اکاؤنٹ کے علاوہ کسی بھی دوسرے بینک اکاؤنٹ سے کرنے کا مجاز نہیں،ایک امیدوار کیلئے انتخابی اخراجات کی حد 15لاکھ مقرر ہے لہٰذا امیداپنے بینک اکاؤنٹ کھولتے وقت 15لاکھ سے زائد رقم بینک اکاؤنٹ میں جمع نہ کریں مزید معلومات کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر واقع برگنز ایلا ز سٹریٹ نمبر 1سے رابطہ کیا جاسکتا ہے یا فون نمبر 081-9203248پر رابطہ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…