لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے بعد لاہور میں بھی سرکاری گاڑی میں پروٹوکول کے ساتھ کتے کے سیر سپاٹے، نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی سرکاری نمبر کی گاڑی میں پالتو کتا پروٹوکول کے ساتھ سیر کرتا رہا۔ سوشل میڈیا پر کتے کی سیرو تفریح کی ویڈیو وائرل ہو رہی
ہے، واضح رہے کہ گزشتہ دنوں گورنر ہاؤس سندھ کی گاڑی میں کتے کے سیر سپاٹے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، اس ویڈیو کو بھی سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقیدکا نشانہ بنایا تھا، اس واقعہ کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایک ویڈیو بیان دیا تھا جس میں گورنر سندھ نے کہا کہ جس گاڑی میں کتا نظر آ رہا ہے اس میں میری فیملی سوار تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ جس شخص نے ویڈیو بنائی وہ ایک کرپٹ حکومت کا حصہ ہے،گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ پولیس موبائل پروٹوکول نہیں بلکہ فیملی کی حفاظت کے لیے ساتھ تھی۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو بنا کر غیر سنجیدہ حرکت کی گئی، اس موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ ہم تبدیلی کے لیے آئے ہیں اور تبدیلی لائیں گے۔ دوسری جانب ایڈوائزمنسٹری اوورسیز، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نوید شر یف نے کہا ہے کہ”خزانہ چور“ سیا ست میں بھی جھو ٹے ثا بت ہو چکے ہیں، وقتی مہنگائی سے نمٹنے میں بہت جلد کامیاب ہو جائیں گے۔ جو پچھلی حکومتوں کی ناقص پالیسیوں اور انکی بدعنوانیوں کا نتیجہ ہے۔انہو ں نے کہاکہ استعفیٰ استعفیٰ کی ر ٹ لگانے والے وزیراعظم عمران خان کی شر ط پوری کر یں اور استعفیٰ لے لیں، د سمبر کے بعد جنوری بھی گزرگیا ہے اپوز یشن نے استعفے دیئے نہ اپنے اتحاد کو بر قرار رکھ سکے ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن
پارٹیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کہا کرتے تھے کہ جب وہ ان چوروں پر ہاتھ ڈالیں گے تو یہ اپنی چوری چھپانے کیلئے اکٹھے ہوجائیں گے۔جو آج پی ڈی ایم کی شکل میں اکھٹے ہو گئے ہیں۔اپوزیشن جماعتوں کا ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے مشترکہ امیدوار لانے کے مجوزہ فیصلے سے ثابت ہو گیا ہے کہ کوئی بھی اپوزیشن جماعت تنہا عمران خان اورتحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔