اسلام آباد(آن لائن)پی ٹی آئی نے سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کرلئے،شارٹ لسٹ کئے گئے ناموں میں وزیراعظم کے چار معاون خصوصی شامل جبکہ جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کانام بھی زیرغورہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق معاونین خصوصی میں شہزاداکبر، ڈاکٹر فیصل سلطان، رزاق دائود اور شہبازگل کے ناموں پر
غورکیاجا رہا ہے،اعجازچودھری،سیف اللہ نیازی اور امین اسلم کے نام بھی شارٹ لسٹ کئے گئے۔ اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے کامل علی آغا کا نام فائنل کرلیاگیا،زلفی بخاری کانام اسلام آباد سے نشست کیلئے شارٹ لسٹ کیاگیاہے، خواتین کی نشست پرنیلو فر بختیار، نگہت محمود اور نیلم ارشاد کے نام زیرغورہیں جبکہ جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کانام بھی زیرغورہے۔