اسلام آباد (آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر شہری کی تجویز پر ایکشن لیتے ہو ئے ریڈ زون کے اطراف کچی بستی کے غریب مکینوں کو لکڑیاں لے جانے کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کرنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق
ہزاروں کی تعداد میں شہری اپنی شکایت سٹیزن پورٹل پر درج کرواتے ہیں۔وزیراعظم کی جانب سے نہ صرف شہریوں کی شکایات سنی جاتی ہیں بلکہ اس پر ایکشن بھی لیا جاتا ہے۔اسی طرح انہوں نے شہری کی تجویز پر ایکشن لیتے ہوئے ریڈ زون کے اطراف کچی بستی کے غریب مکینوں کو لکڑیاں لے جانے کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے شہری کی شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے لکڑیاں لے جانے کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے ریڈ زون کے اطراف کچی بستی کے غریب مکینوں کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔اس سہولت کے ذریعے خواتین ، بچوں اور بزرگوں کو مسلم کالونی تک رسائی ہو گی۔سی ڈی اے کچی بستی کے مکینوں کے لیے ٹراسپورٹ کا انتظام کرے گی غریب مکینوں کوٹرانسپورٹ کی سہولت بالکل مفت فراہم کی جائے گی۔