بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

امریکی کمپنی فائزر نے کورونا ویکسین سے ہونے والی ممکنہ آمدن بتادی

datetime 3  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی) امریکی کمپنی نے 2021 کے دوران کورونا کی اپنی تیار کردہ ویکسین کی فروخت سے ہونے والی آمدن کا اندازہ بتا دیا۔دنیا میں امریکی کمپنی فائزر کی جرمن کمپنی بائیوٹیک کی مدد سے تیار کردہ کورونا وائرس ویکسین استعمال کے لیے سب سے پہلے منظور ہوئی۔

کمپنی نے آئندہ برس اپنی تیار کردہ اس ویکسین کی فروخت سے ہونے والے منافعے کا تخمیہ جاری کردیا۔غیر ملکی اعداد و شمار کے مطابق فائزر کمپنی کا کہنا ہے کہ 2021 میں کمپنی کو ویکسین کی 2 ارب خوراکیں تیار کرنا ہوں گی۔ اس میں سے فائزر ابھی تک عالمی سطح پر ساڑھے چھ کروڑ خوراکیں تیار کرکے فراہم کرچکا ہے جس میں سے دو کروڑ 90 لاکھ امریکا کو دی گئی ہیں۔ کمپنی کے مطابق رواں سال مئی تک اسے امریکا کو مزید 20 کروڑ خوراکیں فراہم کرنا ہوں گی۔عالمی سطح پر کورونا وائرس کی ویکسین کے آرڈرز پورے کرنے کے لیے فائزر کو ہر ہفتے 1 کروڑ خوراکیں تیار کرنا ہوں گی۔ یہ اس مقدار سے دگنی ہے جو جنوری کے اختتام تک امریکا میں ویکسین کی فراہم کردہ خوراکوں کا آرڈر پورا کے لیے تیار کی گئی۔موجودہ آرڈرز اور ضروریات کو دیکھتے ہوئے فائزر کا کہنا ہے کہ 2021 میں اس کی مصنوعات کی مجموعی فروخت سے حاصل ہونے والی کل رقم 59 سے 61 ارب ڈالر کے درمیان رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس میں سے 25 فیصد حصہ ویکسین کا ہوگا۔ صرف ویکسین کی فروخت سے فائزر کو 15 ارب ڈالر کا منافع ہونے کا اندازہ لگایا  گیا ہے جو کہ اس کی مجموعی سالانہ آمدن کا ایک چوتھائی بنتا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…