لندن (این این آئی)برطانیہ میں سامنے آنے والی کورونا وائرس کی نئی قسم کے ارتقاء کے بعد مزید طاقتور ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔برطانوی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ قسم انسانی جسم میں موجود اینٹی باڈیز کودھوکا دے کر مدافعتی نظام میں داخل ہونے کی طاقت رکھتی ہے۔نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہیکہ کورونا وائرس کی kent قسم وائرس کو
مدافعتی نظام میں داخل ہونے میں مدد دے سکتی ہے۔یہ وائرس کی شکل تبدیل کرسکتی ہے تاکہ اینٹی باڈیز اس کی شناخت نہ کرسکیں۔برطانوی رپورٹ کے مطابق وائرس کے ارتقاء کامطلب ہیکہ یہ نہ صرف خلیوں کو متاثر کرسکتا ہے بلکہ مدافعتی نظام پر بھی حملہ کرسکتا ہے اور پہلے سے متاثرہ افراد بھی دوبارہ انفیکشن کا شکار ہوسکتے ہیں۔