جمعہ‬‮ ، 05 دسمبر‬‮ 2025 

شاہد خاقان عباسی کا پیپلز پارٹی کے حوالے سے دوٹوک اعلان

datetime 3  فروری‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے گھر ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں لانگ مارچ کی تاریخ کے اعلان پر زور دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں نواز شریف نے

ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی جب کہ اجلاس میں مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال،مریم اورنگزیب،جاویدلطیف، سعدرفیق اور پرویز رشید بھی شریک تھے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں واضح مؤقف اپنانے پر اتفاق کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں لانگ مارچ کی تاریخ کے اعلان پر زور دیا جائے گا، اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کو قائل کرنے کی کوشش کی جائے گی جب کہ نواز شریف پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری سے رابطہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لانگ مارچ اور استعفوں سمیت تمام آپشن استعمال کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق سعد رفیق کی سربراہی میں ورکنگ گروپ بھی تشکیل دیا گیا ہے جس میں رانا ثنااللہ، مریم اورنگزیب، خرم دستگیر اور جاوید لطیف شامل ہیں جب کہ گروپ پی ڈی ایم اجلاس کے لیے تجاویز پیش کرے گا۔



کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…