پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بختاوربھٹوکی شادی کے بعد شوہر کے ساتھ پہلی بارتصاویر وائرل ہو گئیں

datetime 3  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )سابق صدر آصف علی زردای اور سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی نوبیاہتا بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے شادی کے بعد پہلی بار شوہر کے ساتھ تصاویر جاری کر دی، تفصیلات کے مطابق فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر جاری تصویر میںدیکھا جا سکتا ہے کہ وہ خود گاڑی چلاتے ہوئے والدہ کے آبائی علاقے گڑھی خدا بخش جا رہی ہیں

۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق بختاور بھٹو کے ہمراہ ان کے شوہر محمود چوہدری بھی موجود ہیں۔دوسری جانب بختاور بھٹو کے شوہر محمود چوہدری نے بھی اپنے انسٹاگرام پر شہید بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بختاور بھٹو کے ہمراہ قرآن کی تلاوت کر رہے ہیں۔دوسری تصویر میں نوبیاہتا جوڑا شہید بے نظیر بھٹو کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ بختاور بھٹو زرداری نے اپنے شوہر محمود چوہدری کے ہمراہ آج والدہ کے مزار پر حاضری دی ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو اپنے شوہر محمود چوہدری کے ہمراہ گڑھی خدا بخش پہنچ کر والدہ کے مزار پر فاتحہ خوانی کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور ان کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کو آئیکونک دولہنیں قرار دے دیا۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر شرمیلا فاروقی نے دو تصاویر پر مبنی ایک فوٹو کولاج شیئر کیا۔مذکورہ فوٹو کولاج میں پہلی تصویر سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی شادی کی ہے جس میں وہ دولہن بنی ہوئی ہیں۔فوٹو کولاج کی دوسری تصویر بختاور بھٹو زرداری کی شادی کے دن کی ہے جس میں انہوں نے اپنی والدہ کی طرح گولڈن رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔فوٹو کولاج دیکھ کر واضح ہورہا ہے کہ بھٹو خاندان کی یہ دو خواتین اپنی زندگی کے سب سے اہم موقع پر کس قدر خوبصورت لگ رہی تھیں۔پی پی رہنما کے اس ٹوئٹ پر صارفین کی بڑی تعداد ناصرف بختاور بھٹو کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہی ہے بلکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو بھی یاد کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ بختاور بھٹو حال ہی میں محمود چوہدری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں، ان کے نکاح کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد کی گئی تھی۔دوسری جانب کراچی میں شادی کی تقریبات سے فارغ ہو کر نوبیاہتا بختاور بھٹو زرداری شوہر محمود چوہدری کے ہمراہ گڑھی خدا بخش کیلئے روانہ ہوگئی ہیں۔بختاور بھٹو زرداری اپنے شوہر کے ساتھ والدہ اور نانا کے مزار پر حاضری دیں گی۔خیال رہے کہ بلاول ہاؤس کراچی میں بختاور بھٹو زرداری کی تقریبات کا آغاز 24 جنوری سے میلاد سے ہوا تھا۔دیگر تقریبات رسمِ حنا، بارات، اور ولیمے سے فارغ ہو کر بختاور والدہ اور نانا کے مزار پر حاضری دینے گڑھی خدا بخش پہنچیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…