پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

سینٹ انتخابات آصف زرداری نے پی ڈی ایم کوایسی تجویز دیدی جس نے حکومتی ایوانوں میں ہلچل مچا دی

datetime 2  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)سابق صدر اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے سربراہ آصف زرداری نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو سینیٹ کا انتخاب مل کر لڑنے کی تجویز دیدی ہے اور مولانا فضل الرحمن اور نواز شریف پر واضح کیا ہے کہ اگر وہ ان کے بتائے ہوئے فارمولے کے تحت آگے بڑھیں

تو پھر سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن کو طے شدہ نشستوں سے زیادہ نشستیں مل سکتی ہیں ،سینیٹ الیکشن سے متعلق واضح حکمت عملی پی ڈی ایم کے 4 فروری کو ہونے والے اجلاس میں مرتب کی جائے گی جو کہ کل جمعرات کو دن دو بجے مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹریٹ میں ہوگا اور اس سربراہی اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری اور نواز شریف بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے ۔ذرائع کے مطابق  سابق صدر آصف زرداری نے سینیٹ الیکشن بھی  مل کر لڑنے کی تجویز  دیتے ہوئے کہا کہ  میرے فارمولے پر چلیں طے شدہ تعداد سے دو سے تین سیٹیں زیادہ لے سکتے ہیں۔ آصف زرداری پنجاب سے پیپلز پارٹی کا ایک سینیٹر بھی منتخب کروانے کیلیے سرگرم ہیں ۔ ن لیگ اور ق لیگ کی حمایت کی صورت میں یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں لانے پر غور کیا جا رہا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی سے بھی حمایت مانگی ہے۔سابق صدر کا موقف ہے  کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی مل کر لڑے تو حکومت کو سرپرائز دے سکتے ہیں۔پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے سینیٹ الیکشن لڑنے کی تجویز پر بھی سربراہی اجلاس میں غور ہوگا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…