پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

فیصل آباد میں لڑکی نے 2 پستولوں سے سہیلیوں پر فائرنگ کر دی

datetime 1  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ(این این آئی)ساہیانوالہ کے علاقہ لاہوریاں میں لڑکی کی سہیلیوں پرفائرنگ کے نتیجے میں ایک جاں بحق،دوسری زخمی ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ساہیانوالہ کے علاقہ لاہوریاں میں بائیس سالہ شکرا نے مکان کی چھت سے اپنی سہیلیوں 22مقدس اور شازیہ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مقدس جاں بحق جبکہ شازیہ

زخمی ہوگئی، وجہ تنازعہ ابھی سامنے نہیں ا سکا،اہل علاقہ کے مطابق بائیس سالہ شکرا نے دو پستولوں سے فائرنگ کی۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتارکرلیا ہے۔دوسری جانب ایف آئی اے سائبر کرائم فیصل آباد میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران دھوکہ دہی’ جعل سازی کر کے بول لاٹری سکیم اور بینک اکاوئٹس سے رقم خرد برد کرنے والے دو ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی پہلی کاروئی چک نمبر 93 گ ب تحصیل جڑانوالا ضلع فیصل آباد عمل میں لائی اور ملزم محمد رمضان اوڈہ کو گرفتار کیاگیا ملزم نے مدعی مقدمہ ملک محمود اعظم خان سکنہ گوجرہ کے رہائشی کو بول لاٹری سکیم کا جھاسہ دے کر 8 لاکھ روپے ہتھیا لئے ملزم نے 5 مختلف جاز کیش اکاؤنٹ سے رقم ٹرانسفر کرتے ہوئے اپنے زاتی اکا ؤنٹ میں منتقل کی ملزم سے 8 لاکھ روپے برآمد مقدمہ نمبر 25/21 تھانہ ایف آئی اے فیصل آباد میں درج کیا گیادوسری کاروائی کے دوران اڈا ریاض آباد لالیاں سے محمد ارشد کو گرفتار کیا ملزم نے اسلام آباد کے رہائشی خاور نامی شخص کے کریڈٹ کارڈ کی معلومات لی اور ملزم نے پہلے 75000 ہزار روپے آن لائن شاپنگ ویب سائیٹ کے اکاؤنٹ میں منتقل کیے’ بعدازاں دھوکا دہی سے حاصل کردہ رقم کو استعمال کرتے ہوئے لالیاں کے رہائشی افراد کے بجلی کے بلوں کی مد میں ادائیگی کی ملزم کو گرفتار کرکے 60000 روپے دقم برآمد کی مقدمہ نمبر 31/21 تھانہ ایف آئی اے فیصل آباد میں درج کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…