جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

وفاقی وزیر حماد اظہر کرونا وائرس کا شکار ہو گئے

datetime 1  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر صنعت و تجارت حماد اظہر بھی کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔ خود کو گھر میں قریطینہ کر لیا ہے گزشتہ روز اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ چند دنوں سے بیماری اور تھکاوٹ محسوس کر رہا تھا کہ کورونا کا ٹیسٹ کرانے پر مثبت آ گیا ہے جس پر انہوں نے خود کو گھر میں قریطینہ کر لیا ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے لئے دعا کریں کہ

وہ جلد صحت یاب ہو جائیں۔ انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر عوامی خدمات کا سلسلہ شروع کریں گے۔‎دوسری جانب ملک میں 24 گھنٹوں میں مزید26 افراد جان کی بازی ہارگئے،1615 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی این سی اوسی کی جانب سے جاری اعداد وشمارکے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 1615 افراد میں کورونا وبا کی تصدیق ہوئی اور 26 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ملک میں کورونا کے فعال کیسزکی تعداد 33,493 ہے، تاحال کورونا کے 5 لاکھ 1 ہزار252 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جب کہ 5 لاکھ 46،428 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 34،785 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھرمیں کورونا سے تاحال 11,683 اموات ہو چکی ہیں۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 33 ہزار493 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار92 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 5لاکھ 1 ہزار 252مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 47 ہزار 249ہو چکی ہے، کْل اموات 3 ہزار 996 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 57 ہزار 796مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 4 ہزار 747ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 67 ہزار 214 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 1 ہزار 906ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 41 ہزار 418کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کْل 475 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 18 ہزار 823مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 195 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 9 ہزار 19مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 262 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 909 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں،اس سے اب تک 102 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…