کراچی (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان نے وزیر اعلی سندھ اور فرنٹ مینوں کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کرپشن کے ریکارڈ پر وزیراعلی سندھ کا نام گنیز بک میں ڈالا جائے۔تفصیلات کے مطابق
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان نے مطالبہ کیا ہے کہ کرپشن کیریکارڈ پروزیراعلی سندھ کا نام گنیز بک میں ڈالاجائے، اور کہا کہ وزیر اعلی سندھ اور فرنٹ مینوں کیخلاف عدالت جائیں گے۔خرم شیر زمان نے کہاکہ ٹریژری میں2خاندانوں پرنوازشات سندھ کیعوام سے دھوکہ ہے، سندھ میں زیادہ مستحق اور قابل بھی وزیراعلی کے دوست ہی ہیں، سندھ میں کرپشن مافیا کیسرپرست مرادعلی شاہ ہیں۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ سندھ کے حالات ،وزیراعلی کی نوازشیں دشمنی کے مترادف ہیں، نااہل مرادعلی شاہ سندھ کی تاریخ کے بدترین کرپٹ وزیراعلی ہیں، سندھ کیاربوں روپے لوٹنے والے نجی محفلوں پرخرچ کررہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ سندھ کے حالات پی پی پی کے خاتمے تک نہیں بدل سکتے، تحریک انصاف پیپلزپارٹی کی کرپشن کومنطقی انجام تک پہنچائیگی۔