پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

پریشان نہ ہوں پائوں اور منہ کی بدبو کا دیسی علاج

datetime 1  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)بدبو منہ کی ہو یا پاﺅں کی آپ کے لئے کسی بھی محفل میں شرمندگی اور ارد گرد بیٹھے لوگوں کے لئے ناگواری کا باعث بنتی ہے۔انسانی جسم پورے کا پورا بدبو پیدا نہیں کرتا بلکہ جسم کے کچھ خاص حصے ہوتے ہیں، جو ایسی صورت حال پیدا کر دیتے ہیں۔ پسینے کے باعث خصوصا مردوں کے پیروں سے بہت زیادہ بدبو آتی ہے، کیوں کہ زیادہ تر مرد حضرات ہی بند جوتے پہنتے ہیں۔

ایسے لوگ تھوڑی دیر بند جوتا پہن کر اگر جرابیں اتاریں، تو آپ انہیں اپنے پاس نہیں بٹھا پائیں گے۔ اسی طرح جب بات کرنے پر آپ کے منہ سے بدبو آئے تو کوئی بھی آپ کے قریب آنا پسند نہیں کرے گا۔ منہ اور پاں کی بدبو اگر دوسروں میں ناگواری کا احساس پیدا کرتی ہے، تو سوچئے! جس کے پاں یا منہ سے بدبو آ رہی ہے، شرم کے باعث اس کا کیا حال ہوگا۔ جسم سے بدبو آنے کی کوئی مخصوص دوائی نہیں، لیکن چند احتیاطی تدابیر کو اختیار کرکے اس سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔پانی,پانی زیادہ پینے کے علاوہ اس سے غرارے بھی کریں۔ ہائیڈریشن (آبیدگی) منہ کی بو کا ایک اہم علاج ہے، کیوں کہ آپ کا جسم جب ڈی ہائیڈریٹڈ (پانی کی کمی) ہوتا ہے، تو منہ میں تھوک پیدا کرنے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے اور یہی کمی منہ میں بدبو پیدا کرنے کا باعث بنتی ہے۔وٹامن سی
مالٹا، لیموں سمیت ترش پھل وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں اور وٹامن سی منہ کو تازہ رکھتے ہوئے اس میں بدبو پیدا نہیں ہونے دیتا۔سیب،جب ہم سیب کو دانتوں سے کاٹتے ہیں تو تھوک پیدا ہونے کے نظام میں تحریک پیدا ہوتی ہے، جو قدرتی طور پر منہ کی صفائی کا فریضہ سرانجام دیتا ہے۔دار چینی کی چائے،ماہرین کے مطابق دار چینی کی چائے منہ اور سانسوں کو مہکائے رکھتی ہے۔ لہذا دن ایک بار ضرور دار چینی والی چائے پیئں۔پودینہ
پودینہ کا استعمال منہ کی بدبو کے خاتمے کا نہایت موثر ذریعہ ہے، آپ نے اکثر مختلف ٹوتھ پیسٹ کے اشتہارات ،میں بھی اس کا ذکر سنا ہوگا، تو اگر آپ منہ کی بدبو سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو کھانے میں پودینہ کے استعمال کو بڑھائیں۔

صفائی
پاں کی بدبو کے باعث ہونے والی شرمندگی سے بچنے کے لئے سب سے پہلی احتیاطی تدبیر صفائی کا خاص خیال رکھنا ہے۔ اپنے پیروں کو خشک اور صاف رکھیں، نہانے کے بعد انگلیوں کے درمیان والی جگہوں کو بھی خصوصی طور پر خشک کریں۔ ایک ہی جوتا یا جراب پورا ہفتہ مت استعمال کریں، اگر آپ کے پاس مزید جوتے یا جرابیں نہیں ہیں، تو جرابوں کو باقاعدگی سے اچھی طرح دھوئیں اور جوتوں کو کھلی فضا میں رکھیں۔

دافع بدبو پاڈر
پیروں کی سٹراند کو ختم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ دافع بدبو پاڈر یا سپرے استعمال کریں اور جوتوں کو کسی بند جگہ پر مت پڑے رہنے دیں۔

کھلے جوتوں کا استعمال
اگر موسم اجازت دے تو ہمیشہ کھلے جوتے، یعنی سینڈل اور چپل وغیرہ کا زیادہ استعمال کریں۔
ان کے علاوہ لونگ، سونف اور بڑی الائچی کا استعمال بھی آپ کی سانسوں کو مہکا اور جسمانی بدبو کوختم کر سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…