جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

سابق وفاقی وزیر سید افتخار حسین گیلانی نے 80 سال کی عمر میں19سالہ لڑکی کیساتھ دوسری شادی کر لی

datetime 1  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سوشل میڈیا پر سابق وفاقی وزیر سید افتخار گیلانی کی دلہن کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئی جس کے مطابق لوگوں انہیں شادی کی مبارک باد پیش کی ،ضعیف العمری میں شادی کیے جانے پر بعض افراد نے سابق وزیر کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا تاہم بعض افراد کا خیال

ہے کہ انہوں نے چوری چھپے افیئر چلانے سے شادی کرنے کو ترجیح دی جو احسن قدم ہے۔سید افتخار حسین گیلانی کی شادی کی تصاویر گزشتہ تین دن سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، ساتھ ہی میڈیا میں بھی ان کی شادی کی خبریں شائع ہوئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر نے خود سے 61 سالہ کم عمر لڑکی سے شادی کی اور ان کی دلہن اور ان کی عمر میں اتنا زیادہ فرق ہونے پر سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیارپورٹ میں کسی بھی مستند ذرائع کا حوالہ نہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ افتخار گیلانی کی شادی چند دن قبل ہوئی اور ان کی شادی کی تصاویر ابتدائی طور پر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سید افتخار گیلانی 1940 میں پیدا ہوئے، جس حساب سے ان کی عمر 81 برس ہے۔سید افتخار گیلانی کی شادی کے حوالے سے ٹوئٹر اور فیس بک پر کئی افراد نے کمنٹس کیے اور دعویٰ کیا کہ سابق وفاقی وزیر نے پوتوں اور پوتیوں کی عمر کی لڑکی سے شادی کی۔لکھاری اور سیلز ٹرینر اشرف

چوہدری نے بھی افتخار گیلانی کی شادی کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ چھپ کر معاشقے کرنے سے سرعام شادی کرنا بہتر ہے۔انہوں نے لکھا کہ افتخار گیلانی نے 80 سال کی عمر میں شادی کی اور ساتھ ہی مداحوں سے اپیل کی کہ وہ جوڑے کو نئی زندگی کی مبارک باد پیش کریں۔افتخار گیلانی کی وائرل ہونے والی تصاویر میں دلہن کے ساتھ دیکھا گیاشادی کی خبریں اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد تاحال افتخار گیلانی یا ان کے اہل خانہ نے کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…