جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تہران میں ترک ہوائی جہاز کی آمد پر خطرے کے سائرن بج اٹھے

datetime 1  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایران میں گذشتہ روز ترکی کے ایک مسافر بردار جہاز کی لینڈنگ کے دوران حیران کن طور پر خطرے کے سائرن بجا دیے گئے اور سیکیورٹی فورسز کو الرٹ کر دیا گیا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیاجب استنبول سے آذر بائیجان جانے والا ایک مسافر جہاز موسم کی خرابی کے باعث سفر جاری نہ رکھ سکا اور اسے مجبورا

مغربی تہران میں خمینی ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔تہران کے ایک سیکیورٹی افسر نے بتایا کہ ترک طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران غلطی سے سائونڈ سسٹم نے خطرے کے سائرن بجا دیے۔ یہ ایک تکنیکی غلطی تھی جو خود کار سسٹم میں پیدا ہوئی تاہم اس کا سبب ترک ہوائی جہاز تھا۔ ترکی کا ہوائی جہاز اپنے راستے سے ہٹ کر نو فلائی زون میں داخل ہوگیا جس پر آدھے گھنٹے تک خطرے کے سائرن بجتے رہے۔ٹویٹر پر چلنے والے اور ورا انٹل کے مطابق خطرے کے سائرن بجنے کی اصل وجہ ترکی کا ایک مسافر جہاز تھا۔ خود کار سسٹم نے اسے ایک بیلسٹک میزائل سمجھ کر انتباہی سائرن بجائے۔ادھر سائرن بجنے کے واقعے کے بعد کئی گھنٹوںتک بجلی بند رہی۔ تہران کے گورنر کے معاون برائے سیکیورٹی امور حمد رضا غودرزی نے بتایا کہ مغربی تہران میں خطرے کے سائرن بجنے کی وجہ شہرک آزمائش کالونی میں واقعے سسٹم میں فنی خرابی تھی۔ ایران میں گذشتہ روز ترکی کے ایک مسافر بردار جہاز کی لینڈنگ کے دوران حیران کن طور پر خطرے کے سائرن بجا دیے گئے اور سیکیورٹی فورسز کو الرٹ کر دیا گیا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیاجب استنبول سے آذر بائیجان جانے والا ایک مسافر جہاز موسم کی خرابی کے باعث سفر جاری نہ رکھ سکا اور اسے مجبورا مغربی تہران میں خمینی ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…