اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب جانے والی پروازوں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

datetime 30  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن ) پی آئی اے انتظامیہ نے سعودی عرب جانے والی پروازوں کے لئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا۔ قومی ایئرلائن کے شعبہ فلائٹ سروسزکی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق سعودی عرب کے لیے روانہ ہونے والی پروازوں کا عملہ مسافروں میں ہیلتھ ڈیکلریشن فارم لازم تقسیم کر یگااور نئے

احکامات پر فضائی میزبان مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں ہیلتھ ڈیکلریشن فارم کو پر کر نا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ گاکا نے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے،جس کے تحت پی آئی اے سمیت تمام ایئرلائینز کوفارم سعودی عرب پہنچنے والے تمام مسافروں کو دوران پروازتقسیم کرنا ہوگا۔ مسافروں کو فارم پرکوائف درج کرکے ایئرپورٹ ہیلتھ کنٹرول سینٹر پر جمع کروانا لازم ہوگا۔فارم سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری کیا گیاہے۔دوسری جانب سعوی عرب کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافے کے پیش نظر ایئرپورٹس، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں سے آمد ورفت کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی، اب 31 مارچ کے بجائے 17 مئی 2021 سے سفری پابندیاں ختم کی جائیں گی۔وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے بتایاکہ سعودی شہریوں کے مملکت سے جانے اور واپس آنے نیز ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں سے آمد ورفت کا پروگرام تبدیل کردیا گیا۔ اب سفری پابندیاں پیر 17 مئی 2021 سے اٹھائی جائیں گی۔ اس سے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ 31 مارچ 2021 سے سفری پابندیاں ختم کردی جائیں گی۔ادھر وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کے حوالے سے بتایا گیا کہ

کووڈ 19 کورونا ویکسین تیار کرنے والی کمپنیوں نے مقررہ نظام الاوقات کے مطابق ویکسین حوالے نہیں کی۔ الربیعہ کا کہنا تھا بہت سارے ملکوں میں کرونا وبا کی دوسری لہر آئی ہوئی ہے۔ سعودی حکومت سفری پابندیاں ختم کرنے سے قبل ملک میں وائرس سے بچاؤ کا محفوظ ماحول بن جانے کے حوالے سے مطمئن تھی۔ صحت عامہ کے

تحفظ کی خاطر سفری پابندیاں 31 مارچ 2021 سے نہیں اٹھائی جا سکتیں کیونکہ اس وقت تک ملک میں وائرس لگنے کا وہ ماحول برپا نہیں ہوگا جس کے لیے ہم کوشاں اور آرزو مند تھے۔وزارت داخلہ نے کہا کہ وہ سفری پابندیاں اٹھانے کے حوالے سے وزارت صحت سے مسلسل رابطے تھے۔ مسلسل رابطہ کے ذریعے ہی آئندہ جیسی صورتحال ہوگی اسی کے لحاظ سے فیصلہ کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…