اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

وفاقی حکومت کا ڈینیل پرل قتل کیس میں فریق بننے کا فیصلہ

datetime 30  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) وفاقی حکومت نے ڈینیل پرل قتل کیس میں فریق بننے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وفاقی حکومت سپریم کورٹ سے نظرثانی کیس میں لارجر بینچ تشکیل دینے کی بھی استدعا کرے گی۔اٹارنی جنرل پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزمان کی رہائی

کے خلاف نظر ثانی درخواست میں فریق بننے کیلئے جلد درخواست دائر کرے گی۔ وفاقی حکومت کیس میں فریق بننے کے بعد معزز عدالت سے نظر ثانی کیلئے لارجر بینچ تشکیل دینے کی بھی استدعا کرے گی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت سنگین جرم کے قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے صوبائی حکومت سے مکمل تعاون کرے گی۔ سپریم کورٹ نے 28 جنوری کو ڈینیئل پرل قتل کیس کے چار ملزمان کو عدم شواہد کی بنا پر بری کرنے کا ہائیکورٹ کا فیصلہ درست قرار دیا تھا جس پر سندھ حکومت پہلے ہی نظر ثانی کی اپیل دائر کر چکی ہے۔دریں اثناء سپریم کورٹ میں ڈینئل پرل قتل کیس میں احمد عمر شیخ کی بریت کے خلاف سندھ حکومت کی نظر ثانی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ یکم فروری کو کیس کی سماعت کرے گا۔خیال رہے کہ پہلے سندھ ہائیکورٹ نے عمر شیخ کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا جس کے خلاف سندھ حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔سپریم کورٹ کے جج جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں قائم بینچ نے بھی ملزمان کی فوری رہائی کا حکم دیا تھا جس کیخلاف سندھ حکومت نے نظر ثانی کی درخواست دی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…