کراچی (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کراچی کے حوالے سے اپنی پیش گوئی میں کہا ہے کہ شہرِ قائد میں رواں سال موسمِ سرما طویل ہونے کا امکان ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات خالد ملک کے مطابق فروری میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں فروری میں
بارش ہو گی یا نہیں، یہ کہنا قبل از وقت ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شہر میں آئندہ ماہ کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری رہ سکتا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ 15 سے 28 فروری کے دوران مغربی سسٹم شمالی اور وسطی پاکستان پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔