اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان کا جوہری ہتھیاروں کی ممانعت کے متنازعہ معاہدے میں شمولیت سے انکار

datetime 29  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان نے جوہری ہتھیاروں کی ممانعت کے متنازعہ معاہدے میں شمولیت سے انکار کردیااور کہا ہے کہ جوہری تخفیف اسلحہ کے اقدامات کیلئے ریاستی سلامتی کے امور کو مدنظر رکھنا ناگزیر ہے ،ہم ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جو تمام ریاستوں کو مساوی، یقینی سلامتی کا

حق دے ۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان معاہدے میں شامل کسی بھی ذمہ داری کا پابند نہیں اور یہ معاہدہ کسی طور بھی روایتی بین الاقوامی قانون کی بہتری میں محرک نہیں،جوہری ہتھیاروں کی ممانعت کے معاہدے کو جولائی 2017ء میں اپنایا گیا اورمعاہدے پر مذاکرات، اقوام متحدہ تخفیف اسلحہ کے مستند فورم سے باہر ہوئے، ترجمان دفتر خارجہ کہا کہ پاکستان سمیت کسی بھی جوہری ریاست نے معاہدے پر مذاکرات میں حصہ نہیں لیا، معاہدے پر مذاکرات، شراکت داروں کے جائز مفادات کو اپنانے میں ناکام رہے، متعدد غیر جوہری ریاستوں نے بھی معاہدے کا حصہ بننے سے گریز کیا۔ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے 1978ئ￿ میں جوہری تخفیف اسلحے پر اہم فیصلے کیے، جوہری تخفیف کے اقدامات میں ریاستی سلامتی کے حق کو مدنظر رکھنے پر اتفاق ہوا،اقوام متحدہ نے ریاستوں کی کم سے کم ہتھیاروں، فوجی دستوں کی ضرورت تسلیم کی، تخفیف جوہری اسلحہ، تمام شراکت داروں کے عالمی سطح پر اتفاق رائے سے ہی ممکن ہے۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ جوہری تخفیف اسلحہ کے اقدامات کیلئے ریاستی سلامتی کے امور کو مدنظر رکھنا ناگزیر ہیہم ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جو تمام ریاستوں کو مساوی، یقینی سلامتی کا حق دے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…