اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

آصف علی زرداری نے اپنی بیٹی بختاوربھٹو کو رخصت کردیا

datetime 29  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو زرداری ، محمود چوہدری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔ نکاح کی تقریب بلاول ہائوس میں ہوئی۔بختاور بھٹو کا نکاح ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والی روحانی اور دینی شخصیت الحاج غلام محمد سوہو نے پڑھایا۔نکاح کی تقریب میں آصف علی زرداری ۔بلاول بھٹوزرداری ۔

چوہدری یونس سمیت دونوں خاندانوں کی قریبی شخصیات نے شرکت کی۔ بختاور بھٹو زرداری کی رخصتی 30 جنوری کو ہوگی۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو زرداری ، محمود چوہدری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں،بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری نے مہمانوں کا استقبال کیا، تقریبِ نکاح میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد شریک ہوئے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنی بیٹی بختاورکو رخصت کیا۔سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کا ولیمہ 30 جنوری کو ہوگا۔محمود چوہدری کے ساتھ نکاح کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں تھی جس میں قریبی رشتے دار وں کے علاوہ دولہا دلہن کے بیرون ملک سے آئے دوستوں سمیت صنم بھٹو، فریال تالپور،ڈاکٹرعاصم حسین ، انور مجید، شیری رحمان، شازیہ مری، فیصل سخی بٹ اور دیگر افراد شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق تقریب میں صرف دونوں خاندان کےافرادشرکت کریں گے، کراچی کی تقریب میں کسی سیاسی جماعت کے قائد یا سرکاری لوگوں کومدعونہیں کیاگیا۔بختاور بھٹو کا نکاح ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والے مولانا غلام محمد سوھو نے پڑھایا۔ اس موقع پر بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق بختاورکی شادی سے متعلق چند دن بعداسلام آباد، لاہور اور لاڑکانہ میں بڑی تقاریب ہوں گی، اسلام آبادکی تقریب میں سیاسی جماعتوں کے قائدین، سرکاری افسران کومدعوکیاجائےگا۔ذرائع کے مطابق لاڑکانہ میں ہونےوالی تقریب میں بھٹو اور زرداری خاندان سمیت دیگر کو مدعو کیا جائے گا، جبکہ لاہورکی تقریب میں سیاسی شخصیات،پارٹی قائدین اور دیگر کو مدعوکیاجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…