پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

’’90دن میں کرپشن ختم کرنیوالوں نے 900 دنوں میں کرپشن کے ریکارڈز توڑ دیے‘‘

datetime 29  جنوری‬‮  2021 |

پشاور(این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ 90دن میں کرپشن ختم کرنیوالوں نے 900دنوں میں کرپشن کے ریکارڈز توڑ دیے۔نام نہاد صادق اور امین کے دورحکومت میں کرپشن بڑھتی چلی جارہی ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جاری کردہ درجہ بندی میں پاکستان کی تنزلی سے متعلق جاری بیان میں اے این پی سربراہ نے کہا ہے کہ وسروں پر

کرپشن کے بے جا الزامات لگانے والوں میں تھوڑی سی حیاہو تو فوری مستعفی ہوجانا چاہئیے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے ہمارے موقف کی تائید کی کیونکہ یہاں احتساب نہیں سلیکٹڈ احتساب جاری ہے۔ نیب احتساب نہیں سیاسی انتقام کا ادارہ ہے۔صادق اور امین کے دورحکومت میں پاکستان کرپشن میں مزید چار درجے نیچے چلا گیا لیکن نیب کو حکومتی کرپشن نظر ہی نہیں آرہی۔ اسفندیارولی خان نے کہا کہ ترجمانوں کا ہجوم اب بھی عوام کو ماموں بنانے کی کوشش کررہے ہیں، عوام اب جاگ چکے ہیں۔کوئی نیا منصوبہ نہیں لیکن کرپشن بڑھتی چلی جارہی ہے، کیا یہ نااہلی نہیں تو اور کیا ہے؟۔اگر یہ مسلط حکمران رہے تو وہ دن دور نہیں کہ پاکستان 124سے 180نمبر تک کا سفر طے کرے گا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر پاناما کیلئے جے آئی ٹی بن سکتی ہے تو کرپشن بڑھنے کی بھی تحقیقات ہونی چاہئیے۔دوسروں پر کیچڑ اچھالنے والے اب بھی ذمہ دار پچھلی حکومتوں کو ٹھہرارہے ہیں،شاید یہ انکی عادت بن چکی ہے۔عوام کو خود ان نااہلوں کے خلاف نکلنا ہوگا، یہ کرپٹ، نااہل ، ناکام ، نالائق اورناجائز حکمران ہیں۔



کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…