نیو یارک (آن لائن) عالمی ادارہ صحت نے خبر دار کیا ہے کہ جنوبی افریقا میں کورونا کی نئی قسم سے افریقہ میں کورونا کی دوسری لہر طویل ہوسکتی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈبلیوایچ او کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ
جنوبی افر یقہ میں موجود کورونا کی نئی قسم کی 6افریقی ممالک میں تشخیص ہوچکی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ نیا کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ بیان میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ جنوبی افریقا میں موجود کورونا کی نئی قسم دیگر ممالک میں بھی موجود ہوسکتی ہے۔ واضع رہے کہ جنوبی افریقا میں ملنے والے وبائی کورونا وائرس کی نئی اور زیادہ متعدی قسم کی پہلی بار امریکا میں بھی تصدیق ہوگئی ہے۔امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا کے دو افراد میں جنوبی افریقا میں ملنے والے نئے کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، دونوں افراد کا کوئی حالیہ سفری ریکارڈ بھی نہیں ہے