منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

شہر کے اہم مقامات پر گداگروں کا قبضہ

datetime 29  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائے ونڈ (این این آئی ) حکومتی اداروں کی نااہلی کے باعث شہر سے گد اگر وں کیخلا ف آپر یشن ناکام،شہر کے اہم مقامات پر گداگروں کا قبضہ برقرارہے ۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی احکامات کے باجود رائے ونڈ شہر کے تمام تجارتی مراکز میں گداگروں کی یلغار جاری ہے

غیر مقامی گداگرٹولیوں کی شکل میں شہر کے تجارتی مراکز میں نظر آرہے ہیں خواتین گداگر شیر خوار بچوں کیساتھ بھیک مانگتی ہیں ذرائع کے مطابق مذکورہ خواتین کے ساتھ معصوم اور چھوٹے بچے انکی اپنی اولاد نہیں ہوتی بلکہ اغواء کئے گئے بچوں سے زبردستی بھیک منگوائی جارہی ہے ۔معصوم اور کم سن بچے شہر کی سڑکوں ،گلیوں ،محلوں اور بازاروں میں بھیک مانگتے دکھائی دے رہے ہیں سرکاری اداروں کی چشم پوشی کی وجہ سے انکی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے ایک طرف حکومتی کارکردگی مایوس کن نظر آرہی ہے دوسری طرف ان بچوں کے جسم کے اعضاء بھی کاٹ کر ان سے بھیک منگوانے کا بھی انکشاف ہوا ہے ،سندھ اور جنوبی پنجاب سے آنیوالے پیشہ ور گداگر وں سے شہری عاجز آچکے ہیں ۔محکمہ سوشل ویلفیئر ،ضلعی انتظامیہ اور پولیس ان پیشہ ورگداگروں کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں نظر آرہے ہیں مقامی سماجی حلقوں نے پیشہ ورگداگروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…