پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

آپی پاپا کو کہہ کر اسکول بند کرادیں،ایگزام آئن لائن کروا دیں، تارا محمود کے انسٹاگرام پر طلبہ کے دلچسپ تبصرے

datetime 29  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ تارا محمود نے اپنے والد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کو سالگرہ مبارکباد دی تھی جس کے بعد ان کے مداحوں کو جان کر حیران ہوئی تھی کہ تارا محمود شفقت محمود کی صاحبزادی ہیں۔

نجی ٹی وی جیو کی رپورٹ کے مطابق جبکہ وفاقی وزیر شفقت محمود کی جانب سے گزشتہ روز ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کچھ یونیورسٹیز کے طلبہ آن لائن امتحانات کا مطالبہ کررہے ہیں۔تارا نے اپنے والد کی اسی ٹوئٹ کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا تو اس کے بعد طلبہ نے اداکارہ سے بھی مطالبات شروع کردیے۔انسٹاگرام پر موجود طلبہ نے اداکارہ سے دلچسپ مطالبہ کیا اور کہا کہ وہ اپنے والد اور وزیر تعلیم شفقت محمود کے سامنے بیماری کا بہانہ بنائیں تاکہ وہ طلبہ کو کچھ دن اور چھٹیاں دے سکیں۔ایک صارف نے اداکارہ کو آنٹی کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ تارا!آنٹی اپنے پاپا سے کہیں کہ یو او ایل(یونیورسٹی) کے پیپر آن لائن لے لیں۔ایک صارف نے کہا کہ تارا آپ تاروں کی طرح رنگ لے آؤ، جیسے تارے اندھیروں میں چمکتے ہیں، آپ بھی تھوڑا اندھیرا ختم کرو، اپنے پاپا کو مناؤ کے ایگزام آن لائن کردیں۔منت نامی صارف نے کہا کہ آپی اسکول بند کروادو، پلیز دعا دیں گے سارے اسٹوڈینٹس۔



کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…