جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

’’ ٹرانسپیرنسی کی رپورٹ میں آپ کے لیڈروں کی کرپشن کی بات ہو رہی ہے‘‘ جب ترجمہ ہوگا تو پتہ چلے گا کہ آپ پھر پکڑے گئے ، حکومت کا کرارا جواب

datetime 28  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں آپ کے لیڈروں کی کرپشن کی بات ہو رہی ہے۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر ردعمل کا

اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صبح سے رپورٹ پر شور ہے اور پٹواری خوشیاں منا رہے ہیں، رپورٹ انگلش میں ہے جب ترجمہ ہوگا تو پتہ چلے گا کہ آپ پھر پکڑے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رپورٹ نے اْن ہی کے لیڈران کا کچا چٹھہ کھول کر رکھ دیا ہے، رپورٹ میں لگایا گیا ڈیٹا 2017 اور 2018 میں پبلش ہوچکا ہے۔شہباز گل نے کہا کہ ورلڈ بینک کی پبلش رپورٹ 2017 کا ڈیٹا اس میں استعمال کیا گیا ہے، اس کا مطلب ہے کہ رپورٹ پبلش ہونے سے پہلے ڈیٹا حاصل کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ انہی کرتوتوں کی وجہ سے لوگوں نے عمران خان کو ووٹ دیا اور اسی کرپشن کی وجہ سے تو آپ عمران خان سے این آر او مانگ رہے ہیں۔شہباز گل نے کہا کہ عمران خان کسی صورت انہیں این آر او نہیں دے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ نواز شریف کے زمانے کی کرپشن کی انڈیکس ہیں، واضح اس لیے کررہا ہوں کہ خواہ مخواہ مٹھائی پر آپ کا خرچہ نا ہوجائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…