منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

شیخ رشید احمد نے آئندہ کے دو سے تین ماہ میں بڑے بڑے سکینڈل منظر عام پر  آنے کا دعویٰ کر دیا 

datetime 28  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ میں سرے محل اور حدیبیہ پیپرز پر بھی تحقیقات ہوں گی،گھناؤنے اور کرپٹ چہرے بے نقاب ہوں گے،مریم نواز اپنے خاندان کو بچانے کے لئے پاکستانی عوام کو بھینٹ چڑھانا چاہتی ہیں،عمران حکومت کو اپوزیشن سے خطرہ نہیں ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم تقسیم ہوچکی ہے،براڈ شیٹ ایک

مکمل کتاب ہے،کتاب کا پہلا صفحہ کھلا ہے،مزید صفحات میں کرپشن کے بڑے بڑے سکینڈل ہیں،مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہونے چاہئیں،عمران خان چوروں سے مذاکرات کے نام پر ڈیل نہیں کرے گا،مولانا فضل الرحمان اسمبلی کو گالیاں دے رہا تھا اب وہ انہی ممبران سے ووٹ کی بھیک مانگ رہا ہے،فضل الرحمان سے پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ہاتھ کر جائیں گی۔وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اسمبلیوں پر  لعنت بھیج رہے ہیں اور دو ممبران انکے الیکشن لڑ رہے ہیں،تمام صوبوں میں ممبران کی خرید وفروخت کی منڈی لگی ہوئی ہے،پی ڈی ایم ریلی اور جلوس نکالے گی،کسی قسم کی قیامت نہیں آئے گی۔معیشت اب بہتری کی طرف جارہی ہے،براڈ شیٹ سرے محل حدیبیہ پیپرز مل کو بھی شامل تفتیش کرے گا،بڑے بڑے سکینڈل منظر عام پر آئیں گے،حکومت کو ساری مشکلات ماضی کی حکومتوں کی کرپشن کی وجہ سے پیش آئی ہیں،5فروری کو لال حویلی سے آزاد کشمیر کی جدوجہد کی پھر سے کوشش ہوگی،تحریک کشمیر نئے مرحلے میں داخل ہورہی ہے،عمران خان نے چوروں کو نکیل ڈالی ہے،مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہونے چاہئیں مگر عمران خان اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرے گا،اللہ کے بعد اہم فیصلے عمران خان کریں گے،اپوزیشن والوں نے کہا کہ استعفی دیں گے مگر انہوں نے استعفے نہیں دئیے۔پی ڈی ایم نے ایک ریلی لانی ہے،جلوس نکالنا ہے،کوئی قیامت نہیں آئے گی۔عمران خان کرپٹ لوگوں کو معاف نہیں کرے گا،موجودہ اپوزیشن سے عمران خان کو کوئی خطرہ نہیں ہے،دنیا بھر میں قومی الیکشن ہوئے اور کوئی شکست کو تسلیم نہیں کر رہا ہے،سینیٹ انتخابات میں تمام جماعتیں حصہ لینے جارہی ہیں،فضل الرحمان اسمبلی کو برا بھلا اور گالیاں دیتا تھا اور اب اس سے ووٹ مانگنے جارہا ہے،عمران خان کاسارا زور براڈ شیٹ پر ہے،جسٹس(ر) عظمت سعید کمیٹی کے سربراہ ہیں،

اگر پی ٹی آئی کے لوگ کرپشن میں ملوث ہوئے تو عمران خان ان کو بھی گرفتار کرے گا،آئندہ کے دو سے تین ماہ میں بڑے بڑے سکینڈل منظر عام پر آئیں گے۔وزیراعظم سے مطمئن ہوں وہ بہترین کام کر رہے ہیں،ایک خاندان کو بچانے کیلئے مریم نواز پاکستان کے عوام کو بھینٹ چڑھانا چاہتی ہیں،براڈ شیٹ ایک مکمل کتاب ہے بڑے بڑے چہرے بے نقاب ہوں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ بات اگر آگے

بڑھے گی تو نقصان مسلم لیگ(ن) کو ہوگا۔انہوں نے کہا کہ10اپریل تک سیاستدان کول ڈاؤن رہیں تو اچھا ہوگا،وزیراعظم کرپشن اور این آر او کے مسئلہ پر کوئی بھی اہم فیصلہ کرسکتے ہیں،اس کے اثرات عوام دیکھیں  گے۔سینیٹ انتخابات میں  کے پی کے میں ایک سے دو سیٹیں ہم زیادہ لیں گے،پنجاب میں سے بھی ایک اضافی سیٹ ہم جیتیں گے،سینیٹ کے انتخابات میں خرید وفروخت کا بازار لگے گا،

عمران خان اراکین کی خرید وفروخت کا عمل روکنا چاہتے ہیں،کرپشن کا بازار بند ہونا چاہئے،سینیٹ کے امیدواروں کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے،عمران خان کچھ بھی کرسکتے ہیں اگر اس کی حکومت کو گرایا گیا تو وہ عوام کی عدالت میں جاکر پھر ووٹ مانگے گا اور عوام سے کہے گا کہ مافیا نے مجھے کام نہیں کرنے دیا،وہ دوبارہ دو تہائی اکثریت لیکر حکومت میں آسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ میں

وزارتوں کا بھوکا نہیں ہوں،بطور وزیرداخلہ امریکہ جانے کی خواہش نہیں ہے،اگر دورہ سرکاری ہوا تو کچھ نہیں کہہ سکتا ہوں،ہندوستان میں سکھ کرسچن اور مسلمان عذاب میں زندگی گزار رہے ہیں،انڈیا لبرل ازم کا سہارہ نہیں رکھا ہے،دنیا میں بھارت کا وقار مجروح ہوا ہے،نریندر مودی پاکستان کے حق میں نہیں ہے،ہماری عظیم فوج ہے،یہ15نمبر ہے10نمبر پر آگئی ہے،اگر بھارت کے ساتھ جنگ ہوئی تو یہ آخری جنگ ہوگی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…