منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

نارووال اسپورٹس کمپلیکس ریفرنس، احسن اقبال کے شریک ملزم وعدہ معاف گواہ بننے پر تیار

datetime 28  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت نے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال وغیرہ کے خلاف نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس میں وکیل صفائی کی استدعا پر سماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران سابق وزیر داخلہ احسن اقبال،نیب گواہ

محسن رضا اور اظہار احمد عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر ملزم محمد احمد علی کی جانب سے وکیل رافع چوہدری  نے وکالت نامہ جمع کروایا، دوران سماعت احسن اقبال کے وکیل ذوالفقار عباس نقوی نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعاکرتے ہوئے کہاکہ نندی پور کیس میں ہائیکورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں احسن اقبال کی بریت کی درخواست دائر کرنا چاہتے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے مسعود چشتی کی بریت کا فیصلہ احسن اقبال کیس پر بھی اثرانداز ہوتا ہے، ہائیکورٹ کہہ چکی ہے کہ اختیار کاغلط استعمال کرپشن نہیں،  فیصلہ اس کیس پر بھی اثر انداز ہوگا،استدعا ہے کہ درخواست بریت دائر ہونے سے پہلے شواہد ریکارڈ نہ کیے جائیں، دوران سماعت ریفرنس میں شریک ملزمان محمد آصف شیخ کی جانب سے بیرون ملک جانے سے متعلق درخواست دائرکرتے ہوئے وکیل نے کہاکہ ملزم محمد آصف شیخ 73 سالہ امریکن نیشنل ہے اور میڈیکل چیک اپ کیلئے جانا چاہتا ہے،سکیشن 26کے تحت معاف کرکے مجھے کیس میں گواہ بنایاجائے اورحاضری سے استثنی دیا جائے،وکیل صفائی نے کہاکہ پورا ریفرنس آج پیش ہونے والے دو گواہان پر ہے،گواہان پر جرح کے لیے بھی وقت درکار ہے،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…