منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی  کے رہنما نبیل گبول بھی نیب کے ریڈار پر آگئے

datetime 28  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول بھی نیب کے ریڈار پر آگئے۔نیب کراچی کی جانب سے نبیل گبول کو پیش ہونے کے لئے کال اپ نوٹس جاری کردیا۔وکیل کی جانب سے پیشی کی تاریخ آگے بڑھانے کے لیے درخواست دائر کی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق نیب کی

جانب سے پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول کو بدھ کو کراچی آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تاہم اسلام آباد میں مصروفیت کی وجہ سے ان کے وکیل لیاقت علی خان نیب آفس میں پیش ہوئے ۔وکیل نبیل گبول کے مطابق نیب کراچی کو درخواست دیں گے نبیل گبول اسلام آباد میں مصروف ہیں پیش ہونے کا ٹائم آگے بڑھایا جائے۔نبیل گبول کو پیش ہونے کے لئے پندرہ دن کی مہلت دی جائے۔انہوں نے بتایا کہ نبیل گبول کو بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے پر کال اپ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔نیب گبول کو نیب کراچی کی جانب سے سوالنامہ ارسال کیا گیا  تھاسوالنامہ موصول ہوچکا ہے ۔نیب کی جانب سے بھیجا گئے سوالنامے کا جواب جمع کرادیا ہے۔ نبیل گبول نے یونیورسٹی میں داخلے اور نوکری کے لئے کوئی سفارش نہیں کی تھی،لہذا نیب اپنا کال اپ نوٹس واپس لے ۔واضح رہے کہ بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں غیر قانونی بھرتیوں پر اسپیکر سندھ اسمبلی دو روز قبل ضمانت حاصل کرچکے ہیں۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…