منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کاویژن ، ترکی ،کنیڈا کی ٹاپ یونیورسٹیوں نے کم وسیلہ پاکستانی طلباء کو بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 28  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے تحت تخفیف غربت اوراس پروگرام کو سپورٹ کرنے والے لوازمات کے فروغ کے سلسلے میں ترکی اور کنیڈا کی ٹاپ یونیورسٹیوں میں کم وسیلہ ہونہار پاکستانی طلبہ کوکم بجٹ کے اندر اعلی و معیاری تعلیم و تربیت دینے کے

معاہدے طے پا چکے ہیں ۔ اعلی و معیاری تعلیمی سہولیات کے مقابل طلبہ کی زیادہ تعداد اور نجی سیکٹر میں مہنگے اخراجات کی بدولت ملک کے اندر داخلوں سے محروم رہ جانے والے طلبہ ان سہولیات سے استفادہ کرکے اپنے خوابوں کو تعبیر دے سکتے ہیں ۔ یہ بات اووسیز پاکستانیوں کے روزگار اور حقوق کے محافظ ادارے نائٹ ہیومن مینجمنٹ (کے ایچ ایم ) شالان پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خالد نواز نے کے ایچ ایم کی ٹاپ مینجمنٹ کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ گلوبل یونیورسٹی سسٹمز کی کینیڈا میں موجود یونیورسٹیوں ٹریباس (TREBAS)یونیورسٹی اور گسما (GISMA)بزنس سکول یونیورسٹی اور ترکی کی سائنس یونیورسٹی انقرہ کے ساتھ کے ایچ ایم کے معاہدوں سے ہمارے کم وسیلہ طلبہ کے لئے سستی اعلی تعلیم ممکن بن چکی ہے اس سے انہیں بھر پور استفادہ کرنا چائیے ۔ خالد نواز نے کہا کہ اعلی تعلیم اور فنون کی ڈگریوں کا حصول طلبہ کو عالمی مارکیٹ جاب میں باعزت اور معقول روزگار دینے کی ضمانت ہے ۔ ان یونیورسٹیوںکے ساتھ معاہدے ہماری بڑی کامیابی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی صنعتی و تجارتی ضروریات سے ہم آہنگ تعلیمی ڈگریوں کے پروگرامز میں داخلے کے خواہشمند طلبہ کو کے ایچ ایم کے تحت پوری کونسلنگ بھی دی جائیگی ۔ خالد نواز نے کہا کہ صنعت و تجارت ، زراعت ، میڈیکل ، ٹرانسپورٹ اور دیگر تمام شعبوں میںجدید ٹیکنالوجی کا عمل دخل بہت بڑھ چکا ہے اور اقوام عالم بالخصوص یورپ میں تعلیمی ترجیحات بھی بدل چکی ہیں۔ اب ایسی افرادی قوت تیار کی جا رہی ہے جو جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر نئی ٹیکنالوجیز پر چلنے والے تمام شعبوں میں ماہرین کے طور پر خدمات انجام دے سکے ۔ ہم ابھی اس میں دنیا کے مقابلے میں پیچھے ہیں ۔ انہو ںنے کہا کہ ان یونیورسٹیوں کے ساتھ مذکورہ معاہدے ہمہ جہت فوائد کو پیش نظر رکھ کر کئے گئے ہیں ۔ ہمارے ہونہار طلبہ کم تعلیمی بجٹ کے ساتھ جدید ضروریات سے ہم آہنگ عام و فنی تعلیم حاصل کر پائیں گے اور ان کی نکھری ہوئی صلاحیتوں سے ملک کے اندر جدید علوم و فنون کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ اسی طرح عالمی جاب مارکیٹ میں ہمارے نوجوانوں کو باعزت اور معقول روزگار ملنے سے غربت میں کمی اور ملک کو قیمتی زرمبادلہ ملے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…