منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

مولانا فضل الرحمن کے ساتھ پھر ہاتھ ہو گیا، ن لیگ کے بڑے شوائد بھی میرے پاس موجود ہیں حکومتوں کو گرانے اور بنانے کیلئے بیرون ممالک سے رقم آتی رہی، اعجاز الحق کے حیران کن انکشافات

datetime 27  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اٹک(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ضیائ) کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا کہ جہاد افغانستان کے بعد روس اورامریکہ کی شکست کے بعد امریکہ کو وہم ہو گیا تھا کہ افغانستان کی لڑائی میں پاکستان ملوث ہے امریکہ کی پوری توجہ بھارت کی طرف ہو گئی تھی اور وہ بھارت کے ساتھ ہی اپنا کاروبار بڑھا رہا تھا پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں سی آئی اے،بھارت اوراسرائیل ملوث تھے

جی ایچ کیو کے حملے سے لیکر آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹر پر حملے میں یہی ممالک ملوث تھے د وحہ میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کو اپنے موقف سے امریکہ کو آگاہ کرنا چاہیے تھا اور اب ہمیں ڈو ٹوک موقف اپنانے کی ضرورت تھی لیکن ہم نے اس معاملہ میں چپ سادھ لی اور امریکہ سے پیسہ لینا شروع کر دیا یہ بات انھوں نے سابق ممبر ضلع کونسل ملک ریاض الدین اعوان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ ہمیں امریکہ کو سمجھانا چاہیے تھا کیونکہ 9الیون کے بعد پاکستان کو بہت نقصان ہوا موجود امریکی حکومت کے آنے سے پاکستان امریکہ تعلقات میں تبدیلی آئے گی کیونکہ ٹرمپ تو پاگل تھا اور اس کا سارا جھکائو بھارت کی طرف تھا اور پھر ہماری خارجہ پالیسی بھی درست سمت میں نہیں ہے ہم نے بہت ہی قریبی دوست ممالک کو ناراض کر دیا ہے خارجہ پالیسی کو درست کرنے کے اپنی حکمت عملی واضح کرنی ہو گی انھوں نے کہا کہ براڈ شیٹ کا معاملہ2004ء میں ہی حل ہوجانا چاہیے تھا لیکن ہماری پالیسی میں تسلسل نہیں ہے ایک کو چیئرمین نیب لگایا تو پھر دوسرا آگیا پھراین آر او کی نذر سب کچھ ہوا اگرصاف اور شفاف انکوائری ہوئی تو بڑے بڑے لوگوں کے نا م آئیں گے پاکستان کو65ملین کو نقصان پہنچایا گیا اس انکوائری کا کوئی قائدہ نہیں جس میں ملک لوٹنے والوں کے خلاف کاروائی نہ ہو ہماری بدقسمتی ہے کہ نظریہ ضرورت کے تحت معاملات طے کئے جاتے ہیں جس سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے ملک کو بے دردی سے لوٹنے والوں کاکڑا حتساب کیا جائے اور پوری قوم کو ان کے کارنامے بتائیں جائیں تاکہ قوم کو معلوم ہو کہ ہمارے لیڈر کس قدر کرپٹ ہیں انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو منہ کی کھا نا پڑی ہے پی ایم ایل(ن) نے نظریات پر سمجھوتہ کرتے ہوتے لاڑکانہ میں جاکر زرداری کی قیادت میں نعرے لگائے جو ایک دوسرے کو

سڑکوں پر گھسٹنے کی بات کرتے تھے انھوں نے مفادات کی سیاست شروع کر دی مسلم لیگ(ن) نواز شریف کے نام سے ہے ش کچھ بھی نہیں ہے مولانا فضل الرحمن کے ساتھ پھر ہاتھ ہو گیا ہے پی پی والوں نے فائدہ اٹھاتے ہوئے منی این آر او لیکر سودے بازی کر لی ہے انھوں نے کہا کہ ملک میں لاقانونیت ،مہنگائی ہے حکومت کا چاہیے اسکو کنڑول کرئے غریبوں کو جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کیلئے

پڑول مہنگا کر دیا ہے تاکہ ٹیکس اکٹھا کرنے میں تو ناکام ہوئے ہیں لیکن اس طرف سے عوام کو لوٹا جائے ہرملک میں غربیوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے سبسڈی دی جاتی ہے لیکن یہاں پر اقتصادی معاملات کو درست کرنے کی بجائے جگا ٹیکس لگا دیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ میں تمام سیاسی جماعتوں کو باہر سے گرانٹ ملی ہے موجودہ حکومت کا نام اس لئے جلدی سامنے آگیا کہ عمران خان

خود فنڈ ریزنگ کرتے ہیں ن لیگ کے بڑے شوائد بھی میرے پاس موجود ہیںحکومتوں کو گرانے اور بنانے کیلئے بیرون ممالک سے رقم آتی رہی جہاں تک احتساب کی بات ہے تو جب تک احتساب کرنے والے ادارے پارلیمنٹ سے بالاتر نہیں ہوں گے انھیں سیاسی بنیادو ں پر استعمال کیا جاتا رہے گا انھوں نے کہا کہ ملک کے اندر اسٹیبلشمنٹ کا کردار حکومتوں کو لانے اور گرانے میں موجود ہے اسکو ہم سب نے ملکر ٹھیک کرنا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…