منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

معروف عالم دین انتقال کر گئے

datetime 27  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) کراچی کی معروف قرآنی درسگاہ مدرسہ تحفیظ القرآن الکریم الفتحیہ گارڈن کے بانی ومہتمم قاری خدا بخش 72 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، قاری صاحب کافی عرصہ سے امراض قلب میں مبتلاء تھے۔ وفاق المدارس کے میڈیا کوآرڈینیٹر مولانا طلحہ رحمانی کے مطابق قاری خدا بخش مرحوم پاکستان میں فن قرأت وتجوید کے ممتاز ترین استادوں میں تھے، تقریبا نصف صدی سے

زائد قرآنی تعلیم سے منسلک تھے، آپ کے ہزاروں شاگرد اس وقت دنیا بھر میں موجود ہیں، ان شاگردوں میں معروف علماء کرام اور مدارس کے ذمہ داران بھی شامل ہیں، مولانا طلحہ رحمانی کے مطابق آپ نے ستر کی دھائی سے تدریس قرآن کا آغاز برنس روڈ کراچی میں واقع ایک مکان سے کیا، اس کے بعد کراچی میں قدیم تبلیغی مرکز مکی مسجد میں سالوں استاد رہے، تقریبا پینتیس برس قبل گارڈن کے علاقہ آفیسرز کالونی میں جامع مسجد سے متصل شاندار تعلیمی مرکز قائم کیا اس ادارہ میں تین ہزار سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں، آپ کی زیر سرپرستی کئی تعلیم قرآن کے مراکز ہیں۔ قاری خدا بخش مرحوم کے سوگواران میں دو بیٹے ، چار بیٹیاں اور آپ کے تربیت یافتہ ہزاروں شاگرد ہیں۔ مولانا طلحہ رحمانی نے مزید بتایا کہ آپ روحانی سلسلہ کے شیخ بھی تھے، فن قرأت وتجوید کی بہت بڑی شخصیت قاری فتح محمد پانی پتی مرحوم کے شاگرد اور خلیفہ بھی تھے۔ قاری صاحب مرحوم کے انتقال پہ قائدین وفاق المدارس مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر، مولانا انوار الحق حقانی، مولانا محمد حنیف جالندھری، مولانا امداداللہ یوسف زئی سمیت مسؤلین ومنتظمین نے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی رحلت کو علمی حلقوں کی بہت بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے ان کی خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا اور تمام مدارس کو قاری صاحب مرحوم کیلئے دعاؤں کے اہتمام کی اپیل بھی کی۔ آپ کی نماز جنازہ جامع مسجد مدرسہ فتحیہ گارڈن میں ادا کی جائے گی اور تدفین ادارہ سے متصل احاطہ میں عمل میں لائی جائے گی۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…